جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صدارتی انتخابات میں دھوکہ دہی کے الزام میں ٹرمپ کا سرینڈر

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-26
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن//
امریکہ کے2020 کے صدارتی الیکشن میں دھوکہ دہی کے معاملے میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کی صبح فُلٹن کاؤنٹی پولیس کے سامنے سرنڈر کیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور فُلٹن کاؤنٹی جیل ج لے گئی۔ انہیں پولیس ریکارڈ میں کیدی نمبر P01135809 کے طور پر درج کیا گیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق کیس میں باقاعدہ گرفتاری اور پھر رہائی ہو گئی ہے۔ٹرمپ کی تصویر بطور ملزم (مگ شاٹ) لی گئی۔ وہ 20 منٹ بعد ہی جیل سے باہر آگئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جن کا قیدیوں کی طرح مگشاٹ لیا گیاہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے رہائی سے قبل 200,000ڈالر کا بانڈ شرائط کے ساتھ ادا کیا۔
پولیس کی حراست میں یہ کسی بھی امریکی صدر کی کھینچی جانے والی پہلی تصویر ہے جسے انگریزی میں ’مگ شاٹ‘ پکارا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے جیل سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا،میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ ٹرمپ پر جارجیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کے لیے دھوکہ دہی، دھمکی دینے اور جعل سازی کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ 18 اور لوگوں کو اس معاملے میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمزکے مطابق ٹرمپ کو ایک کمرے میں لے جایا گیا اور ان کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے۔ یہ دستاویزات عدالت اور پولیس ریکارڈ کا حصہ بنیں گی۔ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے بھی سرینڈر کیا ۔ 15 اگست کو اٹلانٹا کی عدالت نے چارج شیٹ جمع کی تھی ۔چارج شیٹ میں شامل 41 الزامات میں سے 13 میں ٹرمپ کا نام شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیشی کے موقع پر سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں مقدمے میں گھیسٹنا اصل میں 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدوار بننے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے ۔
سابق صدر ایک حفاظتی کارواں کے ساتھ آئے جس میں کئی کالی وینز، پولیس کاریں اور موٹرسائیکلیں اور ریسکیو کی گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ ایسا ہی پروٹوکول تھا جیسے امریکی صدر کا ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس چینی کمیونسٹ پارٹی کے معاہدے کو عام کیا جانا چاہئے : بی جے پی

Next Post

ممنوعہ منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں چار اسرائیلی گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

ممنوعہ منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں چار اسرائیلی گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.