نئی دہلی// کانگریس نے جمعرات کے روزاس سال کے آخر میں ہونے والے راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر چار کوآرڈینیٹر مقرر کئے ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے چار کوآرڈینیٹر مقرر کئے ہیں ۔انہوں نے یہ ذمہ داری رکن پارلیمان رنجیتا رنجن، سابق وزیر ہرک سنگھ راوت، ایم ایل اے کرن چودھری اور سابق ایم پی شمشیر سنگھ دلو کو سونپی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔
مسٹر کھڑگے نے بتایا کہ پارٹی صدر نے کانگریس سکریٹری بی پی سنگھ اور راجندر سنگھ کمپاوت کے سینئر انتخابی مبصر مدھوسودن مستری کے ساتھ کام کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور انہیں انتخابات کے مکمل ہونے تک اسی حیثیت سے کام کرنے کو کہا ہے ۔