ڈسلڈورف// ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیر کو ڈسلڈورف کواڈرینگولر ٹورنامنٹ 2023 میں انگلینڈ کو 4-0 سے شکست دی۔
ہندوستان کی اس یک طرفہ جیت میں راجندر سنگھ (13ویں منٹ)، امیر علی (33ویں منٹ)، امندیپ لاکرا (41ویں منٹ) اور ارجیت سنگھ ہنڈل (58ویں منٹ) گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔
میچ کا آغاز سست رہا اور دونوں ٹیمیں ابتدائی گول کی تلاش میں تھیں۔ ہندوستان نے انگلینڈ پر قابو پانے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ راجندر سنگھ نے پہلے کوارٹر میں دیر سے ملے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔
ایک گول سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ نے دوسرے کوارٹر میں حملہ کرنا شروع کیا۔ وشنو کانت سنگھ کی زیرقیادت ٹیم نے تاہم، مخالف کو دفاع کے ذریعے ٹوٹنے نہیں دیا اور ہاف ٹائم تک اپنی ایک گول کی برتری کو برقرار رکھا۔
عامر نے تیسرے کوارٹر کے اوائل میں ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا، جبکہ امندیپ نے ایک اور پنالٹی کارنر کو 41ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے 3-0 کردیا۔ تین گول سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ میچ کے اختتامی منٹوں میں حملے پر زیادہ زور دیا، حالانکہ گول کرنے کی ان کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔ 58ویں منٹ میں ارجیت نے کمزور انگلش دفاع کو شکست دے کر ہندوستان کا چوتھا گول کیا۔