سرینگر/۱۹اگست
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ سری نگر سمارٹ سٹی میں سو سمارٹ گاڑیاں مرحلہ وار طریقے سے چالو کرنے کا سلسلہ اسی ماہ سے شروع ہوگا۔
بدھوری نے کہا کہ ان گاڑیوں سے عام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بدھوری نے کہا”سمارٹ سٹی میں 100 سمارٹ گاڑیاں چالو کی جائیں گی جن میں سے ایک سرخ رنگ کی گاڑی کی ٹرائل چل رہی ہے “۔
صوبائی کمشنر کا کہنا تھا”یہ گاڑیاں مرحلہ وار طریقے سے شروع کی جائیں گی اور ہر مہینے تیس تیس گاڑیوں کا اضافہ کیا جائے گا“۔
بدھوری نے کہا کہ 31 اگست سے اس سروس کو وسیع پیمانے پر شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سہولیت سے عام لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔
صوبائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان بسوں کی وساطت سے لوگ رات دیر گئے تک کسی بھی دقت کے بغیر سفر کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کے لئے نئے بس اسٹینڈ بھی بنائے گ
ئے ہیں۔