منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عدالتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت: جسٹس چندر چوڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-16
in قومی خبریں
A A
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ملک کے۵۰ویں چیف جسٹس مقرر

New Delhi, Sep 06 (ANI): Chief Justice of India (CJI) Justice Uday Umesh Lalit, Supreme Court of India Judges, Justice DY Chandrachud, and Justice Sanjay Kishan Kaul during the inauguration of the Centre for Citizen Services of National Legal Service Authority, at Jaisalmer House, in New Delhi on Tuesday. (ANI Photo)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے عدالتوں کو قابل رسائی اور جامع بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عدالتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے میں منگل کو معلومات دی۔
انہوں نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے ) کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کمپلیکس کی توسیع کا منصوبہ دو مرحلوں میں ہے ۔ ایک نئی عمارت میں 27 اضافی کورٹ رومز، چار رجسٹرار کورٹس اور وکلاء و مقدمات سے متعلق لوگوں کے لئے مناسب سہولیات ہوں گی۔ اسے دو مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ‘‘نئی عمارت انصاف تک رسائی کو آسان بنانے والی جگہ فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستان کے لوگوں کی آئینی امنگوں اور اعتماد اور ترجیحات کی عکاسی کرے گی۔
جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ تعمیراتی تجویز مرکزی حکومت کے محکمہ انصاف کو پیش کی گئی ہے اور ایک تفصیلی منصوبہ بندی رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے ۔ اسے متعلقہ محکمے کے پاس جمع بھی کرادیا گیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں 15 اور دوسرے مرحلے میں 12 کورٹ رومز تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس کے لیے کورٹ کمپلیکس کے کچھ موجودہ حصے کو گرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا، "ہم ای کورٹس پروجیکٹ کے فیز 3 کو نافذ کر رہے ہیں، جس کو 7000 کروڑ روپے کی بجٹ منظوری ملی ہے ۔ یہ پروجیکٹ ملک بھر کی تمام عدالتوں کو جوڑ کر، پیپر لیس عدالتوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرکے عدالت کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ انقلاب لانا چاہتا ہے ۔”
وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کی تقریر میں علاقائی زبانوں میں عدالتی فیصلوں کا ترجمہ کرنے کی سپریم کورٹ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "اب تک 9423 فیصلوں کا علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے ۔”
جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ جن 15 زبانوں میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا ترجمہ کیا گیا ہے ، ان میں سب سے زیادہ 8977 ہندی میں، 128 تمل میں، 86 گجراتی، 50-50 ملیالم اور اڑیہ میں، تیلگو میں 33، 31 بنگالی میں، کنڑ میں 24، مراٹھی میں 20، پنجابی میں 11، آسامی اور نیپالی میں 4-4، اردو میں 3، گارو اور کھاسی میں ایک ایک ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں وزیر قانون ارجن رام میگھوال، اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایس سی بی اے کے صدر آدیش سی اگروال اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بخاری کافاروق کو مشورہ قابل عمل ہے

Next Post

کھڑگے نے لال قلعہ میں آزادی کی تقریب میں نہ جانے کی وضاحت پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے لال قلعہ میں آزادی کی تقریب میں نہ جانے کی وضاحت پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.