سرینگر/۱۲اگست
لیفٹیننٹ گورنر ‘منو ج سِنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی حکومت لوگوں کی جامع ترقی اور ہر ایک شہری تک پہنچنے کیلئے وقف ہے ۔
سنہا آج سرینگر میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین ( پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت سماگراہ آواس کنورجنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کررہے تھے۔
اِس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ گرامین کے اِستفادہ کنند گان کو150کروڑ روپے کی قسطیں جاری کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر اَپنے خطاب میں جموںکشمیر کے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کےلئے جموںکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم جامع ترقی اور ہرفرد تک پہنچنے کےلئے وقف ہیں۔
سنہا نے کہا” میر ابنیادی مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کنبے کو اَمن اور خوشحالی کے فوائد حاصل ہوں ۔ہم نے زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین، ان کی روزی روٹی کو یقینی بنانے اور ان کےلئے ایک روشن مستقبل بنانے کا عہد کیا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت جموںوکشمیر کو منظور شدہ 3.42 لاکھ میں سے تمام3.39لاکھ اہل مکانات کو منظوری دی گئی ۔ ان میں سے 1.74 لاکھ مکانات مستفیدین کے حوالے کئے گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بقیہ مکانات کی تعمیر کاکام رواں مالی برس تک مکمل کیا جائے گا۔
سنہا نے کہا،”ہم غریب کنبوں کے سرپر چھت فراہم کرنے کےلئے پُر عزم ہیں اورجمو ں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ لوگوں کے بہتر اور باوَقار زندگی گزارنے کیلئے سکیموں سے فراہم کردہ فوائد کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ ہم ہر فرد کو بااِختیار بنانا چاہتے ہیں اور اَپنے گاﺅں کو اتما نربھر جموںوکشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خود کفیل بنانا چاہتے ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر ائی ممبران ، تمام شراکت دار محکموں اور کٹھوعہ ، بڈگام ، کولگام اور رام بن اَضلاع کے لوگوں کو او ڈی ایف پلس اور صد فیصد ماڈل ضلع کا درجہ حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب کی اِجتماعی کوششوں کی وجہ سے جموںوکشمیر یوٹی ماڈل وِلیج کوریج میں سرفہرست کارکردگی کے طور پر اُبھرا ہے۔
سنہا نے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور یومِ آزادی کی تقریبات میں ان کی فعال شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت بہترین کارکردگی دِکھانے والے بلاکوں اور اَضلاع کو زیاد ہ سے زیادہ کنورجنس پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت مستفید ین کو قسطوں کے چیک بھی حوالے کئے۔
اِختتامی سیشن میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، مرکزی سیکرٹری دیہی ترقی شیلیش کما ر سنگھ ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی جموںوکشمیر محترمہ مندیپ کور، ڈی ڈی جی رورل ہاﺅسنگ گیا پرسا ، وزارتِ دیہی ترقی اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور پی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔