منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میزورم کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی کل تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-11
in قومی خبریں
A A
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// میزورم پر وزیر داخلہ کے بیان پر جمعرات کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دن بھر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔
لنچ کے وقفے کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے ایوان کی کارروائی شروع کی، جبکہ میزو نیشنل فرنٹ کے کے . ونلالوینا نے چیئرمین کی نشست کے سامنے آکر بولنا شروع کردیا۔ چیئرمین نے انہیں اپنی نشست پر جانے کو کہا اور نشست پر جانے کے بعد بولنے کی اجازت دی ۔
اجازت ملنے کے تھوڑی دیر بعد جب مسٹر ونلالوینا نے میزورم پر وزیر داخلہ کے بیان کا مسئلہ اٹھایا تو چیئرمین نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس کی حمایت میں کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے نشست کے سامنے آکر نعرے بازی شروع کردی۔ دریں اثناء اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران چیئرمین نے دو بل سروس کنڈیشنز بل 2023 اور پوسٹ آفس سے متعلق بل اور چیف الیکشن کمشنرز کی تقرری کا بل ایوان میں پیش کیا۔ اس دوران فارمیسی ترمیمی بل 2023 کو بغیر کسی بحث کے زبردست شور شرابے کے دوران صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
اپوزیشن اراکین نے چیئرمین کی نشست کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے ۔ ایوان میں اراکین کا غصہ دیکھ کر بڑی تعداد میں مارشلز کو تعینات کرنا پڑا۔ خواتین مارشلز کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں چیئرمین نے کہا کہ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے رہنما ایوان میں تعطل ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے دونوں جماعتیں کوششیں کر رہی ہیں۔ ایوان کے لیڈر پیوش گوئل، قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے ، کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سدھانشو ترویدی اور دیگر اراکین نے شیرو شاعری میں خطاب کیا۔ دریں اثنا، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ حکومت ایوان کے کام کاج میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔
چیئرمین نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا نے ٹماٹر کی ہار پہن کر ایوان کی توہین کی ہے مگر ایوان کے سینئر اراکین سے مشاورت کے بعد انہیں معاف کیا جا رہا ہے ۔ لیکن ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے ۔ مسٹر گپتا نے اپنے رویے کے لیے معافی مانگی۔ اس پر کانگریس کے پرمود تیواری نے طنز کیا کہ مسٹر گپتا اتنے ٹماٹر کہاں سے لائے ؟ مسٹر گوئل نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتیں کم ہو رہی تھیں لیکن ایک بڑا لیڈر آزاد پور گیا اور ٹماٹر کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی چیمپئن شپ: کدامبی کا مقابلہ نشی موتو سے ، سندھو کو بائی ملا

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا فیصلہ غلط، مجلس عاملہ کا فیصلہ شکوک و شبہات کے گھیرے میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا فیصلہ غلط، مجلس عاملہ کا فیصلہ شکوک و شبہات کے گھیرے میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.