جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عالمی چیمپئن شپ: کدامبی کا مقابلہ نشی موتو سے ، سندھو کو بائی ملا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-11
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

کوالالمپور//ہندوستان کی تجربہ کار شٹلر پی وی سندھو کو بیڈمنٹن عالمی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بائی دے دیا گیا ہے، جب کہ کدامبی سری کانت جاپان کے کینتا نشیموتو کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے جمعرات کو قرعہ اندازی کے بعد اس کی تصدیق کی۔
مجموعی طور پر 16 ہندوستانی شٹلرز ڈرا کا حصہ تھے، جن میں سے چار سنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ صرف ایچ ایس پرنئے اور ساتوک سائراج رینکیریڈی-چراغ شیٹی کی جوڑی کو ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا ہے۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو (16ویں سیڈ) دوسرے راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی نوزومی اوکوہارا اور ویتنام کی تھیو لن نیون میں سے کسی ایک سے ہوگا۔
دوسری سیڈ اور آخری ایڈیشن کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ساتوک سائراج رنکیریڈی اور چراغ شیٹی کو بھی بائی مل گیا ہے۔ عالمی نمبر دو مینز ڈبلز جوڑی کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں آئرلینڈ کے جوشوا میگی/پال رینالڈز یا آسٹریلیا کے کینتھ زی ہوئی چو/منگ چوئن لم سے ہوگا۔
ہندوستان کے ایچ ایس پرنئے، لکشیا سین اور کدامبی سری کانت کی اسٹار تگڑی مردوں کے سنگلز میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔ پہلے راؤنڈ میں نویں سیڈ پرنئے کا مقابلہ فن لینڈ کے کالے کولجونن سے ہوگا، جبکہ 11ویں سیڈ لکشیا کا مقابلہ ماریشس کے جارجس جولین پال سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز مقابلے میں 15ویں سیڈ ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی جوڑی کا پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں چینی تائپے کی چانگ چنگ ہوئی/یانگ چن تون یا ایسٹونیا کی کیٹی کریٹ مارن/ہیلینا روٹیل سے مقابلہ ہوگا۔ اشونی بھٹ کے اور شیکھا گوتم کی دوسری ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی کوالیفائی کرنے کے لیے ہالینڈ کی دیبورا جِل اور چیرل سینن سے مقابلہ کرے گی۔
مکسڈ ڈبلز میں روہن کپور اور این سکی ریڈی کا مقابلہ پہلے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کے ایڈم ہال اور جولی میک فیرسن سے ہوگا۔ اسی ایونٹ میں وینکٹ پرساد اور جوہی دیوانگن کا مقابلہ جرمنی کے جونز ریلفی جانسن اور لنڈا ایفلر سے ہوگا۔
بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کا 28 واں ایڈیشن 21 سے 27 اگست تک ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے میں 55 ممالک کے 375 شٹلرز پانچ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بولٹ ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہش مند

Next Post

میزورم کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی کل تک ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار

میزورم کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی کل تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.