منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشمیر کے سیاسی قبیلوں کا ماضی اور حال

عوام سے منڈیٹ کی اُمید کس بُنیاد پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-08
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون سے ایک نیوز پورٹل نے سوال کیا کہ کشمیر کی موجودہ پُرآشوب حالات کے تناظرمیں کشمیرنشین سیاسی جماعتیں آپس میں کیوں اتحاد نہیں کرتی تاکہ آنے والے وقتوں میں جب بھی الیکشن ہو جائیں تو متحدہ منڈیٹ حاصل ہوسکے کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو تا بھی ہے تو بھی ووٹ منتقل نہیں ہوتا ہے اور نہ ہوگا، سوال کرنے والا جواب سن کر خاموش تو ہوگیا لیکن مجھ جیسا صحافی یہ سوال ضرور کرتا کہ اگر ووٹ بینک تبدیل یا منتقل نہیں ہوتا یا نہ ہوگا تو پھر کشمیر نشین جتنے بھی سیاسی قبیلے یا جرگے ہیں وہ پھر ایک دوسرے کی کردار کشی ، طعنہ زنی ، الزامات اور عوام کے ساتھ وقت وقت پر چھل کرنے کے دعوئوں کے ساتھ اپنی سیاسی سرگرمیوں یا سیاسی دکانیں سجا کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟
ووٹ بینک اگر مستقل ہے تو ظاہر ہے ہر پارٹی کے پاس جو کچھ بھی ووٹ کی صورت میں دستیاب ہے یا توقع ہے وہ کسی بھی پارٹی کو نہ دو تہائی اکثریٹ تفویض کرسکتا ہے اور نہ اقتدار……؟پھر ان سبھی پارٹیوں کا مستقبل کیا ہے؟ ہر پارٹی کا اپنا ایک مخصوص بیانیہ ، نظریہ اور موقف ہے ، جو ایک دوسرے کے بیانیہ ، نظریہ اور موقف کے ساتھ متصادم ہے ۔ یہ تینوں بحیثیت مجموعی عوام کی اکثریتی سوچ، نظریہ اور چاہت کے ساتھ ذرہ بھر بھی مطابقت نہیں رکھتے، عوام سمجھوتہ کرنے اور وقتی مصلحتوں کے پیش نظر خود کو ذرا خم کرتے اگر ان سیاسی قبیلوں کا ماضی اور ماضی میں ادا کردار اور رول عوام کی توقعات، خدمات اور خواہشات کی تکمیل ، احترام اور حصولیابی میں ادا ہوا ہوتا۔
ان کرداروں اور رول میں سودا بازی ، سودا گردی، معذرت خواہی اور تول مول کے سوا کچھ بھی تو ریکارڈ پر دستیاب نہیں اور نہ ہی بادی النظرمیں کہیں کسی سمت سے نظرآرہاہے۔ یہ سارے سیاستدان ماضی کے حوالہ سے کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور چند دوسری چھوٹی قومی دھارے یا علیحدگی پسند پارٹیوں سے ہوکر آئے ہیں اور فی الوقت نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی ، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں جبکہ چند ایک اخوان کے قبیلے سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
ان سب کو معلوم ہے کہ اقتدار سے وابستہ رہ کر یا اقتدار سے باہر ان سے کوئی ایسا کارنامہ یا رول منسوب نہیں جس پر وہ خود بھی فخر کرسکیں اور عوام بھی اپنی جگہ مطمئن ہو کر ان فخریہ کارناموں پر سینہ تان کر ان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ، لیکن اس کے باوجود یہ حضرات خود کو کشمیر کا مسیحا کے طور پیش کرنے پر بضد ہیں جو وہ اصل میں نہیں ہیں۔
ہر پارٹی اور پارٹی سے وابستہ سیاست دانوں کے انفرادی یا پارٹی سطح پر اداکردار اور رول کا محض سرسری تجزیہ کیاجاتا ہے تو کشمیر کے اس سیاسی حمام سے وابستہ سبھی کردار اور چہرے ننگے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس کی بات کریں تو بحیثیت مرکز میں برسراقتدار جماعت اور پھر جموں وکشمیرمیں فراڈ الیکشن کے ذریعے میڈان دہلی کٹ پتلی سرکاروں کو اپنا مہرہ کے طور استعمال کرکے جموں وکشمیر باالخصوص کشمیرکے مفادات اور حقوق کے ساتھ جو حشر کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
بخشی غلام محمدمرحوم کی تاج پوشی کی گئی تواس کے خاندان اور ’’ گوگہ بریگیڈ‘‘ نے کورپشن، لوٹ، اراضیوں اور جائیدادوں پر ناجائز قبضوں ، بدعنوانیوں، غنڈہ گردی، اغوا ، عصمت کاری، ازیت رسانی ، مارپیٹ ، دھونس دبائو، پکڑ دھکڑ ، جھوٹے مقدمات کا گیارہ سالہ قہر وغضب ریکارڈ پر درج ہے ۔
مرحوم غلام محمدصادق کے بارے میں عام تاثر یہی رہا گوکہ وہ کورپٹ نہیں تھا لیکن اپنی نرم روی کی پالیسی کی آڑمیں دہلی کی سرپرستی اور آشیرواد کے ساتھ آئین کی دھجیاں بکھیر کے رکھدی اور یہی وہ دور تھا جب کشمیر کی منفرد حیثیت اور تشخص کے ساتھ ساتھ آئینی تحفظات پر پے درپے حملے کئے جاتے رہے۔ سید میر قاسم کے مختصر دور کے بعد نیشنل کانفرنس نے اپنی ۲۲؍سالہ سیاسی آورہ گردی کے بعد اقتدار حاصل کیا تو آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی گھڑی کی سوئیوں کو پیچھے واپس نہیں گھمایا جاسکتا جبکہ اس دوران جہلم اور گنگا کا بہت سارا پانی بہہ کر سمند رکی نذر ہوچکا ہے ، کے آگے سرنڈر کرکے اقتدار کوہی نہ صرف ترجیح دی بلکہ آنے والی جانشین سرکاریں کانگریس کی ’بی‘ ٹیم بن کر رہے سہے اختیارات بھی سرنڈر کرتی رہی۔
کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ ہے لیکن دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ کشمیرکا حال اپنے اُس ماضی سے مختلف نہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ اُس دور کے کردار کوئی اور تھے اور آج کی تاریخ کے کردار کچھ اور ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ آج کے یہ کردار ، جن میں اکثریت کا تعلق اُسی ماضی سے رہا ہے، اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ ان کے پیشرو سیاسی قبیلوں کے سرداروں نے جو رول اداکیا ہے اُسی سے مشابہہ رول اداکرکے کشمیر کی تاریخ میںکوئی نیا باب نہیں بلکہ اُسی باب کی تلاوت کے راستے پرگامزن ہیں۔
بے شک سیاسی اور آئینی تحفظات کے حوالہ سے کچھ اہم اشوز ہیں جن کا حصول ملک کی عدلیہ کی وساطت سے لڑکر ممکن نہیں اور اگر باالفرض مان بھی لیں کہ عدلیہ انصاف کے تمام تر تقاضوں اور لوازمات کی تکمیل کے بعد انصاف کرے گی لیکن اس کے لئے برس ہا برس درکار ہوں گے۔ سیاسی اور آئینی تحفظات کے تعلق سے معاملات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی طے کئے جاسکتے ہیں نہ کہ اپوزیشن کی گود میں بیٹھ کر یا اپوزیشن کو اپنی گود میں بٹھا کر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مرکز میں ایک مضبوط سرکار اقتدارمیں ہے ، پارلیمنٹ میںاس کی بھاری اکثریت ہے، اصولی اور سیاسی حکمت عملی اور دانائی بینائی کا تو تقاضہ یہ ہے کہ مرکزی سرکار کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کا حل تلاش کیاجائے۔
اس حوالہ سے ماضی اگر کوئی تاریخ ہے اور حقیقت ہے تو کیاماضی میں نیشنل کانفرنس این ڈی اے کا حصہ نہیں تھی، کیا این سی کرگل ہل کونسل اور جموں میونسپلٹی میں بی جے پی کی ساتھی نہیں رہی ہے، کیا سجاد غنی لون پی ڈی پی دور حکومت میںبی جے پی کے کوٹہ کے تحت کابینہ کا حصہ نہیں تھے، کیا خود مفتی مرحوم اور ان کی بیٹی محبوبہ جی بی جے پی کے ساتھ شریک اقتدار نہیں تھی، کیا سید الطاف بخاری جب ایل کے ایڈوانی نائب وزیر اعظم تھے کے قریبی نہیں تھے، یہ حقیقتیں ناقابل تردید ہیں لیکن اس ماضی کے باوجود مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کے ساتھ جموں وکشمیر کے معاملات طے کرنے اور عوام کی ترقی اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے یہ سارے سیاست کار دامن کیوں کترا رہے ہیں، اس کے برعکس ایک دوسرے کو بی جے پی کی، ’بی اور سی ‘ ٹیم ہونے کا طعنہ دیا جارہاہے۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ان سیاستدانوں کی ریاکاری ہے، اس ریاکاری کے تناظرمیںیہ حضرات کیوں توقع رکھتے ہیں کہ کشمیر کا منڈیٹ ان کی جھولیوں میں ٹپک کر انہیں اقتدار تک پہنچائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اور آزاد آسان سمجھتے تھے پارٹی بنانا…

Next Post

پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے : روہت شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے : روہت شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.