ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نفرتی ماحول ملک کے لئے نقصان دہ: جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-06
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے ۔ اتنے عرصے تک کسی بھی تشدد کا جاری رہنا، انسانیت کے لئے باعث شرم ہے ۔ یہ ریاستی اور مرکزی دونوں سطحوں پر حکمرانوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اگر حکومت کی جانب سے بروقت کارروائی کی جاتی تو تشدد کو روکا جاسکتا تھا جس سے کئی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں اور عبادت گاہوں پر حملے کو روکا جاسکتا تھا۔ یہ باتیں نائب امیرجماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم نے مرکز، نئی دہلی میں منعقدہ آج کے پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس تشدد سے اشارہ ملتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو عدم تحفظ، امتیازی سلوک، پسماندگی اور انتظامیہ و سیاست میں نمائندگی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ منی پور میں بے بس خواتین کو برہنہ پریڈ کرائے جانے کے غیر انسانی رویے نے پورے ملک کو شرمسار اور خواتین کے تحفظ اور ان کے وقار کو شدید چوٹ پہنچایا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کے لئے فوری مناسب اقدامات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے ۔
‘لوک نیتی – سی ایس ڈی ایس’ کی حالیہ میڈیا سروے کی رپورٹ پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں میڈیا کی آزادی کو سلب کرلی گئی ہے ۔ صحافت سے منسلک افراد میں عدم اطمینان ہے ۔ لہٰذا میڈیا اداروں کو اپنے ملازمین کے عدم اطمینان کے خاتمے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کرنا چاہئے اور صحافیوں کو اپنی بات کہنے کے لئے مکمل آزادی ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ خبروں کو ہی عوام تک لے کر جانا چاہئے ۔
جے پور، ممبئی ٹرین حادثہ پر بات کرتے ہوئے نائب امیر جماعت ملک معتصم خان نے کہا کہ برسراقتدار طاقتوں کی طرف سے بنیاد پرستی اور پولرائزیشن کو ہوا دینے کے نتیجے میں یہ گھناؤنا جرم ہوا ہے جس میں آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے اپنے ایک سینئر سب انسپکٹر سمیت تین شہریوں کو گولی کا نشانہ بناکر موت کی نیند سلا دیا۔ ملزم نے مسلمانوں سے مشابہت رکھنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا۔ یہ مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ملک میں معمول بنتا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم قتل کے بعد وزیر اعظم اور یو پی کے وزیر اعلیٰ کی تعریف کررہاتھا،یہ انتہائی حیران کن بات ہے ۔ تشدد کا یہ ماحول ملک میں غیر ذمہ دار میڈیا، متعصبانہ کردار پرمبنی فلموں اور اشتعال انگیز لٹریچروں کی وجہ سے بھی پیدا ہوا ہے ۔ جماعت ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور روزگارفراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔نیز پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ہو۔
جماعت کے نیشنل سکریٹری مولانا شفیع مدنی نے کہا کہ ہریانہ کے ‘سوہنا’اور‘نوح’ میں تشدد جس میں دو ہوم گارڈز سمیت چھ افراد کی موت ہوئی، ایک ہندو حامی تنظیم کی طرف سے نکالے گئے جلوس کی وجہ سے ہوا۔ اس تشدد کی وجہ سے ہریانہ میں خوف کا ماحول ہے ۔ تشدد میں ملوث سماج دشمن عناصر بے خوف ہیں، انہیں یقین ہے کہ ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی، کیونکہ انہیں سیاسی سرپرستی حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت ہلاک ہونے والوں کے لئے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ ساتھ ہی معاملے کی فوری اعلیٰ سطحی انکوائری اور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے جو پیشگی اطلاع کے باوجود شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے جماعت کے ایک وفد نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متعلقہ علاقے کے پولیس آفیسر اور باشندوں سے ملاقات کی۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں خواتین اور لڑکیوں کا لاپتہ ہونے پر تشویشناک کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ رحمت النسائ، نیشنل سکریٹری شعبہ ویمن،جماعت اسلامی ہند نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی مرتب کردہ رپورٹ پر جس میں 2019 تا 2021 ملک بھر سے 13.13 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں اور خواتین کے لا پتہ ہونے کی بات کہی گئی ہے ، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد تو وہ ہے جس کی رپورٹنگ ہوئی ہے ۔ جن لاپتہ خواتین کی رپورٹنگ نہ ہوسکی، ان کی تعداد بھی بہت بڑی ہوسکتی ہے ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ‘بیٹی بچاؤ کا نعرہ محض ایک انتخابی نعرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کا بہترین طریقہ اخلاقیات اور اخلاقیات پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ہے ۔ یہی معاشرہ خواتین کو بازاری قوتوں کا آلہ کار بننے سے روک سکتا ہے ۔خواتین کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں اور انہیں باختیار ہونا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے صحت سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کو سراہا

Next Post

1984 سکھ مخالف فسادات کیس: دہلی کی عدالت نے جگدیش ٹائٹلر کی درخواست ضمانت منظور کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

1984 سکھ مخالف فسادات کیس: دہلی کی عدالت نے جگدیش ٹائٹلر کی درخواست ضمانت منظور کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.