ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن نے دہلی بل کو وفاقی نظام کے لیے خطرہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-04
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// لوک سبھا میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے قومی راجدھانی خطہ دہلی (ترمیمی) بل 2023 کو وفاقی ڈھانچے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ریاستوں کے ا یڈمنسٹریٹیو نظام میں مداخلت کرنے کی نیت ہے ۔ اسی لئے یہ بل لایا گیا ہے اور اب اس کا ہدف اسی طرح کی من مانی کے ساتھ وفاقی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنا ہے ۔
بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی نیت کو سمجھتے ہیں۔ حکومت من مانی کر رہی ہے اور اسی کے نتیجہ میں حکومت یہ بل لے کر پارلیمنٹ میں آئی ہے اور حکومت کی اسی نیت کو دیکھتے ہوئے وہ اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ حکومت کی ایسی من مانی کا خمیازہ آنے والے وقت میں ملک کو بھگتنا پڑے گا اور جو من مانی کی جا رہی ہے اس سے ملک کے وفاقی نظام کو نقصان پہنچے گا۔
مسٹر ادھیر رنجن نے کہا کہ اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو دہلی میں نوکر شاہی کا کنٹرول مرکزی حکومت کے ہاتھ میں آ جائے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو منتخب نمائندوں کی طاقت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت تمام کام بیوروکریسی پر چھوڑ دے گی اور منتخب نمائندوں کو اہمیت نہیں دی جائے گی تو اس سے جمہوریت کو خطرہ پیدا ہو گا۔ حکومت ایسے اقدامات کر کے منتخب نمائندوں کے حقوق چھین رہی ہے ۔ اس طرح کی من مانی سے اسمبلی کی اہمیت ہی ختم ہو جائے گی۔
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ اگر یہ بل بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے لایا گیا ہے تو حکومت کو بتانا چاہیے کہ کیا اس بل سے گھوٹالوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور کیا گھوٹالوں کو روکنے کے لیے ایسا بل لایا جانا چاہیے ۔ ان کا سوال تھا کہ حکومت کو بل لانے کی جلدی کیوں ہے اور کیا بل کو اسی طرح آرڈیننس کے ذریعے لایا جانا چاہیے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس بل کو لا کر حکومت دہلی کے انتظامی نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے اور اب یہ یقین ہوتا جارہا ہے کہ حکومت آنے والے وقت میں دوسری ریاستوں کے لیے بھی ایسا ہی بل لا سکتی ہے ۔
قبل ازیں بل پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ بل ملک کے مفاد میں ہے اور دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہے ، اس لیے تمام جماعتوں کو سیاست سے اوپر اٹھ کر اپنے اتحاد میں پھوٹ کی فکر کیے بغیر اس بل کو پاس کرنا چاہیے ۔ . کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہے اور مرکز کو قومی راجدھانی خطہ کے لیے ایسا بل لانے کا پورا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر بل کی مخالفت کر رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں کیونکہ بل کسی بھی سطح پر عدالت کے فیصلے کے خلاف نہیں ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ پنڈت نہرو، سردار پٹیل، چکرورتی راجگوپالاچاری، باباصاحب امبیڈکر جیسی عظیم شخصیات نے خود دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی مخالفت کی تھی جبکہ ایک کمیٹی نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اب بدل چکی ہے اور یہاں کی تین چوتھائی جائیداد مرکزی حکومت کے پاس ہے ۔ اس کے پیش نظر پنڈت نہرو جیسے لیڈروں نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی سفارش کی مخالفت کی تھی ۔
عام آدمی پارٹی ( آپ) پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ دہلی میں پہلے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں تھیں لیکن کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ حکومتیں چلتی رہیں لیکن 2015 میں اچانک دہلی میں ایسی حکومت آگئی جس کا مقصد خدمت کرنا نہیں ہے بلکہ کرپشن اور گھپلوں کو چھپانے کے لیے صرف لڑنا ہے ۔ اپنے لیئے بنگلہ بنانا ہے اور اس میں گھوٹالے کو چھپانا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہیروئن کی بین الاقوامی اسمگلنگ کا پردہ فاش، چھ کلو ہیروئن سمیت ایک گرفتار

Next Post

عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار رنکو لوک سبھا سے بقیہ اجلاس کے لئے معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار رنکو لوک سبھا سے بقیہ اجلاس کے لئے معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.