ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عقل کے اندھے …!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-07-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

سمجھ نہیں آرہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آرہاہے کہ … کہ عقل کے ان اندھوں کی سمجھ میں یہ بات کیوں نہیں آ رہی ہے کہ مرکز نے کبھی بھی کشمیر… جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کو امن و قانون میں بہتری کے ساتھ نہیں جوڑا تھا… نتھی کردیا تھا… مشروط کیا تھا… جہاں تک ہماری یاد داشت کا تعلق ہے ‘ ہمیں یاد نہیں آرہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آرہا ہے کہ مرکز نے کب ان انتخابات کو امن و قانون کے ساتھ جوڑ دیا تھا جو عقل کے اندھے کہہ رہے کہ اب تو ۸ ؍اور ۱۰ محرم کے جلوس بھی سرینگر میں بر آمد ہوئے‘ اب تو حکومت بھی ان جلوسوں کو کشمیر میں امن و قانون کی بحالی اور بہتری کا ثبوت مان رہی ہے…تو پھر دیر کس بات کی ‘ مرکز کشمیر میں الیکشن کا اعلان کرے نا! اب آپ ہی بتائیے کہ ہم ان عقل کے اندھوں کو کیا کہیںکہ … کہ یہ سچ میں عقل کے اندھے ہیں جو ان کی اس نا سمجھ‘ سمجھ میں یہ بات سمجھ نہیں آرہی تھی کہ مرکز نے … امیت بھائی شاہ نے کبھی بھی ‘ کسی بھی مقام پر یہ نہیں کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہوں گے تو اسمبلی الیکشن کئے جائیں … انہوں نے ایسا کچھ نہیںکہا تھا اور… اور ہم یہ حلفاً بیان کرتے ہیں… امیت بھائی شاہ نے صرف اتنا کہا تھا اور… اور وہ آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ جموںکشمیر میں ایک مناسب وقت پر الیکشن کئے جائیں گے… ایک مناسب وقت پر …تو یہ مناسب وقت کب ہو گا…اس بات کا فیصلہ امیت بھائی شاہ کو کرنے دیجئے نا … یہ ان کا کام ہے‘ ان کی ڈیوٹی ہے… ان کا فرض … ان کی ذمہ داری ہے اور… اور ان کی ذمہ داری انہی کو نبھانے دیجئے نا…آپ اپنا سر کیوں کھپا رہے ہیں…امیت بھائی شاہ اگر آج سے دس سال بعد بھی کہیں گے کہ ابھی کشمیر میں مناسب وقت… اسمبلی الیکشن کیلئے مناسب وقت نہیں آیا ہے تو… تو بتائیے کہ آپ ان کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں کیا؟نہیں نا !کیونکہ امیت بھائی شاہ ملک کے مائی باپ ہیں‘ وزیر داخلہ ہیں… فیصلہ انہیں کرنا ہے کہ وہ مناسب وقت کب آئے گا جب کشمیر میں اسمبلی الیکشن ہوں گے… کبھی آئے گا بھی یا نہیں… ان کی رائے ہے کہ فی الحال وہ وقت … مناسب وقت نہیں آیا ہے توایسا ہی سہی کہ… کہ فی الحال سیاحت کیلئے مناسب وقت‘ امر ناتھ یاترا کیلئے مناسب وقت ہے‘ محرم کے جلوسوں کیلئے مناسب وقت ہے‘ جی ٹونٹی کیلئے مناسب وقت ہے‘بالی ووڈ فلم شوٹنگ کیلئے مناسب وقت ہے ‘بلدیادتی اداروں کے الیکشن کیلئے مناسب وقت ہے… اور ہاں کل کو لوک سبھا الیکشن کیلئے بھی وقت مناسب ہو گا… لیکن اسمبلی الیکشن کیلئے وقت مناسب نہیں ہے… اور ان عقل کے اندھوں کو جتنی جلدی یہ بات سمجھ میں آجائے اتنا ہی اچھا ہے… ان کیلئے اور ہاں ہمارے لئے بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم عاشورہ جلوس: عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے:کمار

Next Post

عدم اعتماد کی تحریک، فائدہ کس کو

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

عدم اعتماد کی تحریک، فائدہ کس کو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.