جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-28
in کھیل
A A
کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

کولمبو//عبداللہ شفیق (201) کی ڈبل سنچری اور نعمان علی (70/7) کے جادوئی اسپیل کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں 166 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے 576/5 پر 410 رن کی بڑی برتری کے ساتھ اننگز ڈکلیئر کر دی۔ سری لنکن ٹیم چوتھے روز نعمان کی شاندار اسپن کے سامنے دوسری اننگز میں 188 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اینجلو میتھیوز 127 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن انہیں کوئی سہارا نہ مل سکا۔
محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 50) نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پاکستان نے دن کے اوائل میں اننگز ڈکلیئر کردی۔ سری لنکا کے اوپنروں نے 69 رن کی شراکت میں دن کا آغاز اچھا کیا لیکن نعمان علی نے جلد ہی میزبان ٹیم کو اپنی اسپن میں پھنسا لیا۔
اوپنرز نشان مدوشنکا (33) اور دیموتھ کرونارتنے (41) کے وکٹ گرنے کے بعد تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز نے اپنے قدم جمائے، حالانکہ نعمان دوسرے سرے سے وکٹیں لیتے رہے۔ سری لنکا کے 177 رن پر ابتدائی سات وکٹیں کھونے کے بعد نعمان کے پاس ایک اننگز میں ریکارڈ 10 وکٹیں لینے کا موقع تھا، لیکن نسیم شاہ نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
دوسری اننگز میں وکٹوں کے معاملے میں بدقسمت رہے نسیم نے شاندار ان سوئنگر کے ساتھ پربھات جے سوریا کو بولڈ کیا۔ نعمان اگلے اوور میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن نسیم نے اسیتا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا کو بولڈ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
پہلی اننگز میں 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 201 رن بنانے والے شفیق مین آف دی میچ قرار پائے۔ دو میچوں میں 221 رن بنانے والے آغا سلمان کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا کی مشکل کنڈیشنز میں ہم اسپنرز پر حاوی رہے : بابر اعظم

Next Post

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.