الریاض//
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سعودی عرب کی ایک ریتلی سڑک پر مردہ اونٹوں کا ریوڑ دکھایا گیا۔ ویڈیو میں پیش کیا گیا منظرعفیف گورنری میں پیش آیا جہاں گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اونٹ ہلاک ہوگئے۔
سبق” اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بارش اور بگولوں کےدوران اونٹوں پر بجلی گری۔
ٹویٹرپر صارفین نے پوسٹ کرنے کے ساتھ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عفیف اور مہد الذہب کے گورنریوں میں گذشتہ جمعرات سے وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس علاقے میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔