بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-23
in کھیل
A A
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

پورٹ آف اسپین// ویراٹ کوہلی (121) کی 76 ویں بین الاقوامی سنچری اور رویندر جڈیجہ (61) اور روی چندرن اشون (56) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں اور وہ ہندوستان سے 352 رن پیچھے ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 29ویں مرتبہ سنچری بنانے والے کوہلی نے جمعہ کے روز میچ کے دوسرے دن 206 گیندوں میں 121 رنز بنائے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں کوہلی اب سچن تیندولکر (100) کو پیچھے چھوڑنے سے صرف 24 سنچریاں دور ہیں۔ کوہلی (28) بھی غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے میں سچن (29) کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں۔
کوہلی اپنے 500ویں بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے دوسرے دن زیادہ وقت ضائع نہیں کیا اور اپنا اسکور 87 رنز سے آگے شروع کیا اور دن کے چوتھے اوور میں کیمار روچ کی گیند پر چوکا لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ کچھ دیر بعد انہوں نے شینن گیبریل کی گیند پر چوکا لگا کر 180 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔
کچھ دیر بعد رویندر جڈیجہ نے بھی 105 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کوہلی نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کھیلنا شروع کیا اور جلد ہی جڈیجہ کے ساتھ 150 رنز کی شراکت مکمل کی۔ کوہلی کو اپنے فارم کے پیش نظر آؤٹ کرنا مشکل نظر آرہا تھا، لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہونے سے ان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔ کچھ دیر بعد جڈیجہ بھی وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 152 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ایشان کشن نے اننگز کا آغاز تین چوکوں سے کیا، حالانکہ لنچ کے بعد ان کی رفتار سست پڑ گئی۔ کشن (25) 37 گیندیں کھیلنے کے بعد جیسن ہولڈر کا شکار بنے۔
جے دیو انادکٹ (سات) اور محمد سراج (0) رنز بنانے میں بڑی شراکت نہیں کر سکے، لیکن ان کے ساتھ کھڑے رہنے سے اشون کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 14ویں نصف سنچری بنانے میں مدد ملی۔
ہندوستان کی بڑی سبقت کے باوجود ونڈیز نے دن کا اختتام مضبوط پوزیشن میں کیا۔ کپتان کریگ براتھویٹ اور تیجنارائن چندرپال نے پہلی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت داری کی۔ تاہم، چندر پال، جڈیجہ کی ایک گیند پر اپنا حوصلہ کھو بیٹھے اور جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں، اشون کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 95 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔
دن کے کھیل کے اختتام پر براتھویٹ 37 جبکہ کرک میکنزی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنت نے بلے بازی، وکٹ کیپنگ پریکٹس شروع کی

Next Post

وزیر اعظم مودی نے 70 ہزار نئے ملازمین کو تقرری نامے تقسیم کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

وزیر اعظم مودی نے 70 ہزار نئے ملازمین کو تقرری نامے تقسیم کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.