ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن کا رویہ منفی ، اس نے تعاون نہ کرنے کا ذہن بنا لیا ہے : حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-21
in قومی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//مانسون اجلاس کا پہلے ہی دن ہنگامہ کی نذر ہوجانے سے ناراض حکومت نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ اس کا رویہ مکمل طورپر منفی ہے اور اس نے ذہن بنا لیا ہے کہ پارلیمنٹ کو اچھی طرح سے نہیں چلنے دینا ہے ۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ منی پور پر جامع بحث چاہتی ہے اور وزیر اعظم کو ایوان میں تفصیلی بیان دینا چاہیے ۔
جمعرات کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی ہونے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن کا رویہ مکمل طور پر منفی تھا۔ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر منی پور پر بحث کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ پھر بھی اپوزیشن ایوان کو چلنے نہیں دے رہی ہے ۔ اپوزیشن نے ایوان کو کسی بھی طرح چلنے نہ دینے کا ارادہ کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے کئی ارکان نے بھی منی پور کی صورتحال پر بحث کے لیے قاعدہ 176 کے تحت نوٹس دیا تھا۔ وہ محسوس کر رہے تھے کہ حکومت اس اصول کے تحت بھی بحث کے لیے تیار نہیں ہوگی، لیکن حکومت اس اصول کے تحت بحث کرنے پر راضی ہو گئی، اس لیے اب وہ بہانے بنا کر منفی رویہ اپنا رہے ہیں۔
راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر تفصیلی بحث کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں ایوان اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رویے سے واضح ہے کہ وہ سنجیدہ مسائل پر صرف سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے نہیں چلنے دینا ہے ۔ اس کے ذہن میں کچھ اور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ہر چیز کی مخالفت کرنے کا ذہن بنا لیا ہے ۔ حکومت منی پور پر حساسیت کے ساتھ بحث کرنا چاہتی ہے ۔ لیکن اپوزیشن اپنی خامیاں چھپانے کے لیے بحث سے بھاگ رہی ہے ۔
دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ منی پور کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں جامع بحث ہونی چاہئے اور وزیراعظم کو ایوان میں اس پر تفصیلی بیان دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رول 276 کے تحت اس معاملے پر بحث چاہتی ہے ۔
خیال ر ہے کہ مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن منی پور کی صورتحال پر بحث کے لیے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان نوک جھونک ہوئی، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راگھو چڈھا نے منی پور کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا

Next Post

روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.