کولمبو//
پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جیت پر ختم ہونے والا آج کا یہ ٹیسٹ میچ حیران کُن طور پر گزشتہ سال کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوا جو آج اپنے آخری (پانچویں) دن ختم ہوا۔
آج سے ٹھیک ایک سال پہلے دونوں ٹیموں نے اسی گراؤنڈ پر انہیں تاریخوں کے دوران 16 تا 20 جولائی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
حیران کُن طور پر 2023 اور 2022 میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے چوتھی اننگز میں 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
گراؤنڈ اور ٹیموں کے علاوہ ان دونوں ٹیسٹ میچوں میں ایک اور مماثلت یہ بھی تھی کہ دونوں مرتبہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔