بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شمالی کشمیرکے متعدد علاقوں میں ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-26
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ سمیت شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو پانچ بجے کے قریب شمالی ضلع کپواڑہ میں موسم نے کروٹ لی جس دوران تیز آندھی کے ساتھ زور دار ژالہ بھاری شروع ہوئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے پیٹھ واری نوگام ، ریشواری ، ہائی ہامی، ماور بالا ، لاوسہ ، قلم آباد ، آڈورہ ، شاٹھ گنڈ بالا ، درنگرسو کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں قریباً دس منٹ تک شدید ژالہ بھاری جاری رہی جس وجہ سے دھان کی فصلوں ، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
ہندواڑہ کے قاضی آباد اور راجوار میں شدید ژالہ بھاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سہ پہر چھ بجے کے قریب تیز آندھی کے بعد ژالہ بھاری شروع ہوئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پٹن کے ماگرے پورہ ، شر بوگ، ٹینگ پورہ ، گول ، سلطان پورہ ، گوشہ بوگ ، لولی پورہ ، ژندر ہامہ ، اندر گام اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔
نامہ نگار کا کہنا ہے آدھے گھنٹے تک مذکورہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں باغات ریگستان کا منظر پیش کر نے لگیں اور اس طرح سے کسانوں اور باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر گیا۔
وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر دوران شب ہلکی بارشوں کے بیچ پیر کی شام کو کئی مقامات پرتیز بارشیں ہوئیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں رواں مہینے کے اختتام تک بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم۲۸؍اپریل کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ادھر وادی میں ہلکی بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر جہاں دوران شب بوندا باندی ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں دوران شب۲ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب ہء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں دوران شب۲ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۰ڈگری سینٹی گرئڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی میں پیر کو صبح سے ہی موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی۸۰فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر۳ء۲۱بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق۶ء۱۱۷ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق۶۸ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں ہائبیرڈ ملی ٹینٹ ساتھی سمیت گرفتار:پولیس

Next Post

سنجواں جھڑپ کے سلسلے میں گرفتار تین افراد دس دنوں کیلئے پولیس تحویل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سنجواں جھڑپ کے سلسلے میں گرفتار تین افراد دس دنوں کیلئے پولیس تحویل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.