سرینگر/۱۹ جولائی
جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محکمہ جنگلات کے دو ملازمین کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار دی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو ملازمین ‘ جہانگیر احمد چیچی اور عمران یوسف‘ نے رات کے وقت گشت کے دوران بگندر پل کے قریب سونا بنجر جنگلاتی علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے گئے تو کچھ نامعلوم افراد نے ملازمین پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ یوسف کو بعد میں تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔