گالے//قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان سے بہت سیکھا ہے اور ڈانٹ بھی کھائیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے بازو کیپر سرفراز احمد کے 3000 رنز اور آغا سلمان کے 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈریسنگ روم میں دونوں کو اعزازی ’بلا‘ دیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں رنز کے ہندسے درج تھے۔
عبداللہ شفیق کی 1000 رزن کی کامیابی پر انہیں سرفراز احمد نے اعزازی بلا دیا جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اعزازی بلا بیٹر امام الحق نے پیش کیا۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔
کپتان نے کہا کہ سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے، آخری سیریز میں بھی سرفراز کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا، ڈانٹ بھی کھائی لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھے تاکہ ہم پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔