میرپور//کپتان پرمن پریت کور(40) اور جے میما روڈرگس(28) کی شاندار اننگ کے باوجود نچلے بلے بازوں کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان تین میچوںکی ٹی 20- سیریز میں بنگلہ کا کلین سویپ کرنے کاموقع کھودیا۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میںسیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20-مقابلے میں بنگلہ دیش نے آخری دس گیند وں میںچھ وکٹ کھو کرہندوستان کے ذریعے دئے گئے جیت کے ہدف کو پاکر شاندار جیت حاصل کی ۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نووکٹ پر102رن بنائے تھے جس جواب میں بنگلہ دیش نے 18.2اوور کے کھیل میں چھ وکٹ کے نقصان 103رن بنائے ۔ ہندوستان اس سے پہلے کھیلے گئے دو ٹی 20- مقابلوں میں میزبان ٹیم کو ہرا چکا ہے ۔
بنگلہ دیش کی جیت میں 35سالہ شمیمہ سلطانہ کا کردار اہم رہا جنہوں نے سلامی بلے باز کے طور پر 68منٹ کریج پر گزارے اور 46گیندوں پر تین چوکے کی مدد سے 42رن کی مفید اننگ کھیلی جو ہندوستان کے خلاف جیت میں اہم ثابت ہوئے ۔ وہ بد قسمت طریقے سے رن آو¿ٹ ہوئیں ۔ ان کے علاوہ کپتان نگار سلطانہ (14) اور سلطانہ خاتون (12) کا کردار بھی قابل ذکر رہا۔
ہندوستان کی طرف سے منو منی اور دیویکا ویدھ نے دو دو وکٹ گرائے جب کہ روڈگس کو ایک وکٹ ملاوہیں بنگلہ دیش کی گیند باز ہندوستان کے مقابلے 20ثابت ہوئی جنہوں نے ہندوستان کے درمیانی سیریز اور بعد میں آنے والے بلے بازوںکا بنڈل آسانی سے باندھ کر اپنی ٹیم کی جیت کا راستہ ہموار کیا۔ رابعہ خان نے تین وکٹ گرائے جب کہ سلطانہ خاتون کو دو وکٹ ملے۔