منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سپریم کورٹ: مشیروں کی تقرری، آرڈیننس کو چیلنج کرنے پر مرکز کو نوٹس، عبوری راحت پر 17 تاریخ کو سماعت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-11
in کھیل
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کے تبادلے اور کنٹرول کرنے کا اختیار دینے والے 11 مئی کے ایک آرڈیننس کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر پیر کے دن مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے مرکز کے ‘نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی (ترمیمی) آرڈیننس 2023’ کو چیلنج کرنے والی دہلی حکومت کی درخواست کی سماعت کے بعد یہ نوٹس جاری کیا۔
بنچ 17 جولائی کو آرڈیننس کے علاوہ دہلی حکومت کے مقرر کردہ 437 مشیروں کو برطرف کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی، دہلی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ، مشیروں کی برطرفی اور ان کی تنخواہوں کو منجمد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کی درخواست کی۔
مسٹر سنگھوی نے عدالت سے التجا کرتے ہوئے کہا، ”کنسلٹنٹس کو کیسے ہٹایا جا سکتا ہے ؟ برائے مہربانی کنسلٹنٹس کی تقرری کے حوالے سے اس پیراگراف پر روک لگائیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل سنجے جین نے کہا کہ یہ 400 ملازمین حکمراں جماعت کے کارکن تھے ، جو مشیر کے طور پر بیٹھے تھے ۔
دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ وہ 17 جولائی کو معاملے کی سماعت کے بعد عبوری حکم جاری کرے گی۔
اروند کیجریوال حکومت نے دہلی حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ 437 کنسلٹنٹس کو برطرف کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے ، اس کے علاوہ مرکز کے آرڈیننس کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کو آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور کنٹرول کا حق دیا گیا ہے ۔
عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکز کے اس آرڈیننس کے ذریعے قومی راجدھانی خطہ میں آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور کنٹرول کا حق ایک طرح سے صرف لیفٹیننٹ گورنر کو دیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا کی بنچ نے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی کی دہلی حکومت کی عرضی پر 6 جولائی کو جلد سماعت کرنے کی اجازت دی اور معاملے کو 10 جولائی کے لیے درج کر دیا۔
جون کے آخری ہفتے میں دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ مرکز کے آرڈیننس نے ہندوستانی انتظامی افسران پر دہلی حکومت کا کنٹرول ختم کر دیا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر کو تمام متعلقہ اختیارات دے دیے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ آرڈیننس 11 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے اس فیصلے کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے ، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ دہلی حکومت کو قومی دارالحکومت میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کو افسران سمیت تمام خدمات کو کنٹرول کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔
عرضی کے مطابق آئینی بنچ نے واضح طور پر کہا تھا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کی منتخب حکومتوں کی حکمرانی پر قبضہ نہیں کر سکتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

Next Post

برلا نے گوتم کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

برلا نے گوتم کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.