الریاض //
سعودی عرب میں تیل کی پیداور میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کے حساب سے کٹوتی کی جارہی ہے اور اب سعودی وزارت توانائی کا اہم بیان سامنے آیا ہے کہ پیداوار میں کٹوتی کا یہ عمل اگست کے آخر تک جاری رہے گا۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کٹوتی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے، سعودیہ کی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جو اضافی کٹوتی کی جارہی ہے اس میں توسیع کے بھی امکانا ت موجود ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگست 2023 کے دوران یومیہ 90 لاکھ بیرل تیل نکالا جائے گا، اپریل 2023 کے دوران کی گئی رضاکارانہ کمی کو برقرار رکھا جائے گا۔امکان ہے کہ اس کمی کا سلسلہ دسمبر 2024 کے آخر تک جا سکتا ہے، سعودی عرب احتیاطی تدبیر کے طور پر 2024 دسمبر کے آخر تک یومیہ پانچ لاکھ بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالے گا۔واضح رہے کہ چار جون 2023 کو اوپیک پلس کا 35 ویں اجلاس ہوا تھا جس میں پیداواری کوٹے کی رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔