واشنگٹن/
اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کی واحد کمرشل سرحدی گذرگاہ ایریز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز غزہ میں موجود مسلح تنظیموں کی جانب سے یہودی آبادکار بستیوں کی جانب دو راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر پر موجود اکائونٹ پر بتایا گیا کہ "غزہ کی شمالی سرحد کے قریب موجود علاقے میں ایک کھیت پر راکٹ گر گیا۔ اس کےعلاوہ دوسرا راکٹ غزہ کی حدود کے اندر ہی گر گیا۔ فوج کے مطابق ان حملوں سے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کرنے کے لئے سائرن بجانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں ساحلی پٹی پر فضائی حملہ کیا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے نتیجے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 170 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔