منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-04
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//) دہلی ہائی کورٹ نے قومی دارالحکومت کی شراب پالیسی-2021-22 (جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا) میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور دیگر کی پیر کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔
معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے جسٹس دنیش کمار شرما کی سنگل بنچ نے عام آدمی پارٹی لیڈر سسودیا کے علاوہ دیگر شریک ملزمان وجے نائر، ابھیشیک بوئن پلی اور بی بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے درج ایف آئی آر کیس میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا ۔
جسٹس شرما نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ معاملہ عوام کے پیسے کے بھاری نقصان اور گہری سازش کے الزام پر مبنی ہے ۔ اس معاملے میں درخواست گزار سسودیا پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس لیے اس معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔
سنگل بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا پر باہری لوگوں کے مشورے پر شراب پالیسی کو متاثر کرنے کا الزام ہے ۔
اس سے پہلے ہائی کورٹ کی اسی بنچ نے 30 مئی کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ تب اس سنگل بنچ نے مسٹر سسودیا کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردی تھی کہ عرضی گزار ایک بااثر شخص ہے اور ضمانت ملنے کے بعد وہ گواہوں کو متاثر کرسکتا ہے ۔ اس وجہ سے اسے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
راوز ایونیو میں واقع ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خصوصی عدالت نے 28 اپریل کو ای ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایف آئی آر میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
سسودیا کو سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
سی بی آئی کیس میں ان کی عدالتی حراست کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی اور 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں خصوصی عدالت نے ای ڈی کی درخواست پر سسودیا کو اس کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ سسودیا کی ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں اس معاملے میں بھی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو سسودیا اور 14 دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور اس معاملے میں پہلی بار 17 اکتوبر 2022 کو سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کی منی پور حکومت کو تازہ ترین صورتحال کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

Next Post

کانگریس اور بی آر ایس کا ڈی این اے ایک ہی ہے : کشن ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

کانگریس اور بی آر ایس کا ڈی این اے ایک ہی ہے : کشن ریڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.