نئی دہلی///
انڈین ریلوے نے ہفےت کو کہا ہے کہ اس نے کوئلے پر مبنی تھرمل پاور اسٹیشنوں تک ایندھن پہنچانے کے کام میں تیزی لانے کےلئے اپریل میں کئی پختہ اقدامات کئے ہیں اور اس وقت بجلی گھروں کو کوئلہ پہنچانے کے کاموں کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔
ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ریلوے کی وزارت نے کہا کہ اپریل-مارچ 2021-22 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے کوئلے کا بوجھ 111 ملین ٹن سے بڑھا کر کل 653 ملین ٹن کر دیا ہے۔ یہ پچھلے سال کے 542 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.4 فیصد زیادہ ہے۔
بیان کے مطابق، ستمبر-مارچ 2021-22 کے ششماہی کے دوران، ریلوے کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل میں 32 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، اس سال اپریل میں، بھارتی ریلوے نے کوئلے کی ترسیل کو ترجیح دینے کے لیے کئی نئے اقدامات کیے، اس طرح اس کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر کوئلے کی سپلائی میں 10 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
وزارت کے مطابق، ہندوستانی ریلوے اس وقت کوئلےکی گاڑیوں کو چلانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ کول ٹرینوں کی لوڈنگ سے ان لوڈنگ تک مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کوئلہ کانوں سے دوردراز کے پاور اسٹیشنوں تک پہنچنے میں لگنے والا وقت 12 سے 36 گھنٹے تک کم ہوا ہے۔
کوئلے کی ٹرینوں کی کارکردگی (اوسط لیڈ) میں گزشتہ پانچ دنوں میں 1 سے 10 اپریل کے مقابلے سات فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ دور دراز کی کوئلے والی ٹرینوں کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایک ہی ٹرین کی دوسری لوڈنگ کا وقت دس فیصد کم ہو گیا ہے۔