جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’یوم عرفہ‘ پرمکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری کی روایت کرونا کے بعد پھرزندہ ہوگئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-29
in عالمی خبریں
A A
’یوم عرفہ‘ پرمکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری کی روایت کرونا کے بعد پھرزندہ ہوگئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ماسکو//
حج کے ساتھ مکہ مکرمہ کی مسلمان خواتین کی ایک روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس روایت کو ’الخلیف‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت مکہ معظمہ بالخصوص مسجد حرام کی قرب وجوار کی کالونیوں میں بسنے والی خواتین ’عرفہ‘ کے روز یعنی نو ذی الحج کو خانہ کعبہ شریف میں حاضری دیتی ہیں، طواف کرتی، حجر اسود کو بوسہ دیتی اور ملتزم کے مقام پر دعائیں کرتی ہیں۔ اسے ’یوم خلیف‘ بھی کہا جاتا ہے۔
کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے جہاں حج اور عمرہ کو محدود کردیا گیا تھا وہیں ’الخلیف‘ کی روایت بھی تازہ نہیں ہوسکی تھی تاہم کرونا کے بعد اس بارپہلی بار بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے وہیں ’الخلیف‘ کی روایت بھی زندہ کی گئی ہے۔
چونکہ ’یوم عرفہ‘ کو حجاج کرام میدان عرفات، منیٰ اور مزدلفہ کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں اس لیے خانہ کعبہ خالی ہوتا ہے اور مکہ کی خواتین کو طواف کرنے، حجر اسود کو چومنے اور ملتزم میں نوافل اور دعا کا موقع مل جاتا ہے۔
مگر سال کے باقی دنوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ سیاہ رنگ عباؤں اور لباس میں ملبوس مکہ کی خواتین جوق در جوق یوم عرفہ کے موقعے پر خانہ کعبہ میں آتی ہیں اور خشوع اورخضوع کے ساتھ عبادت کرتی ہیں۔
گذشتہ روز بھی مکہ معظمہ کی خواتین کی بڑی تعداد کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا گیا۔ یوم عرفہ کو زیادہ تر خواتین روزے سے ہوتی ہیں اور وہ اپنے ساتھ افطاری کا سامان بھی لاتی ہیں۔ اس کے علاوہ حرم مکی میں بھی ان کے روزہ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
گذشتہ روز بھی الخلیف کہ روایت کے تحت خواتین کی بڑی تعدادکو مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے قریب روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے نرسمہا راؤ کو ان کی سالگرہپر سلام کیا

Next Post

امریکاکی جنوبی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

امریکاکی جنوبی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.