بھونیشور// اوڈیشہ کے نبرنگ پور کے ایڈیشنل سب کلکٹر پرشانت کمار راوت کو ریاست کے ویجیلنس محکمہ نے غیر متناسب اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
ویجیلنس ذرائع نے بتایا کہ راوت کو اسپیشل جج، ویجیلنس، سندر گڑھ کی عدالت میں بھیجا جا رہا ہے ۔ مسٹر راوت اور ان کی اہلیہ کے خلاف پی سی ترامیم ایکٹ، 2018 کے تحت 13(2) r/w 13(1)(b)/12 P.C. کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
گھر کی تلاشی کے دوران راؤت اور اس کے خاندان کے افراد کے نام پر 5,21,09,659 روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے پائے گئے ۔جائیدادوں میں بھونیشور کے کنن وہار میں ایک دو منزلہ عمارت بھی شامل ہے ۔ کٹک اور بھونیشور کے اہم علاقوں میں چار سمیت پانچ پلاٹ اور نبرنگ پور ضلع کے عمرکوٹ میں ایک بے نامی پلاٹ کا بھی پتہ چلا ہے ۔
تلاشی مہم کے دوران ویجیلنس اہلکاروں نے بھونیشور اور نبرنگ پور کی رہائش گاہوں سے 3,02,30,800 روپئے نقد برآمد کئے ۔ اس دوران 92.34 لاکھ روپے سے زیادہ کے بینک اور انشورنس ڈپازٹس بشمول دو بے نامی کھاتوں میں 38.64 لاکھ روپے کی جمع رقم، سونے اور چاندی کے زیورات اور 27.27 لاکھ روپے سے زیادہ کی گھریلو اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔
اس کے علاوہ مسٹر راوت کی بیٹی کی طبی تعلیم پر خرچ ہونے والے 87 لاکھ روپے اور ان کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات کا بھی پتہ چلا۔ وسیع تلاش، فہرست اور مزید تفتیش کے بعد پرشانت کمار راوت کی آمدنی، اخراجات اور اثاثوں کا جائزہ لیا گیا۔ 21,09,659، جو ان کی معلوم آمدنی کا 506 فیصد تھا۔
اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔