جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی لیڈر گھر پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دےکر وصولی کر رہے ہیں: سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-23
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے تمام ایم ایل ایز سے بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے کی جا رہی جبراً وصولی کے خلاف دہلی کے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے مسٹرسسودیا نے آج اپنے تمام ایم ایل ایز کو خط لکھ کر بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے کی جا رہی جبراً وصولی کے خلاف دہلی کے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بلڈوزر سیاست کے پیچھے اصل وجہ رقم کی وصولی ہے۔ بی جے پی کے لوگ گھروں اور دکانوں پر جا کر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر اتنے پیسے نہیں دیں گے تو آپ کے گھر پر بلڈوزر چلا دیں گے۔ کارپوریشن سے جاتے جاتے بی جے پی نےطے کیا ہے کہ جتنا پیسہ کمایا جا سکتا ہے، کما لیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام ایم ایل ایز کو بی جے پی کی اس غنڈہ گردی کے خلاف کھڑےرہنے کو کہا ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ’’ پوری دہلی سے اس طرح کی متعدد شکایتیں آرہی ہیں۔ دہلی کے لوگ کھلے عام اس قسم کی وصولی اور غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔ کیا اسی وجہ سے ایم سی ڈی انتخابات کو ملتوی کیا ہے؟‘‘
مسٹر سسودیا نے خط میں کہا ہے کہ ہمیں بہت سے لوگوں کی طرف سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ اب دہلی میں گھروں اور دکانوں پر جا کرعام لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر اتنے پیسے نہیں دیں گے تو آپ کے گھر پر بھی بلڈوزر چلوا دیں گے۔ میرے اسمبلی حلقہ پٹپڑگنج کی سوسائٹیز اور کالونیوں سے لوگوں نے آکر اس کی شکایتیں کی ہیں۔
مجھے گرین پارک جیسی سوسائٹیز سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لوگ بہت خوف زدہ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی غنڈہ گردی دیکھ کر لوگ خوف کی وجہ سے سامنے آنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں حقیقت میں وہ ان کے گھر اور دکانیں گروا نہ دیں۔
انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سے جاتے جاتے بھارتیہ جنتا پارٹی نے طے کیا ہے کہ جتنا پیسہ کمایا جا سکتا ہے، کما لیں۔ اس لیے اب دکانداروں اور مکان مالکوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈے دھمکیاں دےرہے ہیں اور ان کو بلیک میل کر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے خط کے ذریعے ‘آپ’ کے تمام ایم ایل ایز سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس ناجائز وصولی کے خلاف لوگوں کی مدد کریں۔ اپنے علاقے میں ہر جگہ لوگوں کو بتائیں کہ دہلی حکومت اور عام آدمی پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر ایسا کوئی معاملہ کسی بھی ایم ایل اے کی نوٹس میں آتا ہے تو لوگوں کی مدد کریں اور وصولی کرنے والے بی جے پی کےغنڈوںکو فوراً پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے میں مدد کریں۔ نیز ایسے معاملات کو فوری طور پر حکومت کے علم میں لائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی پی آئی، ایس پی کے رہنماؤں کا جہانگیرپوری کا دورہ

Next Post

بدلتے حالات میں ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

بدلتے حالات میں ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.