ممبئی//
ممبئی انڈینس کے سابق کپتان سچن تندولکر بطور مینٹورٹیم کے ڈگ آوٹ میں موجودرہتے ہیں۔
سچن نے کہا کہ پانچ ٹائٹل جیتنے کے بعد ممبئی سے توقعات بہت زیادہ ہیں اور اس سے روہت شرما کی ٹیم پر ہمیشہ دباؤ رہتا ہے۔
تندولکر نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ میچ کے دوران بات چیت میں کہا، "سب سے پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم ایسی نہیں ہے جس نے اس سیزن ممبئی کی طرح تجربہ نہ کیا ہو۔ یہ فارمیٹ ظالمانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر اہم موومنٹ آپ کے حق میں نہیں جاتے ہیں تو آپ دویا تین رن یا آخری گیندپرمیچ ہار سکتے ہیں۔”
سچن نے کہا، "ایسی کم رنوں کی شکست سے بچنے کے لئے ہمیں ان موومنٹ کوجیتناہوگا، یہی وہ اہم لمحات ہیں جو ہمیں جیتنے ہوں گے۔ میں ایک اورپوائنٹ صاف کرنا چاہتا ہوں، اس چیلنجنگ سیزن میں لڑکے جانتے ہیں اور پریکٹس سیشنز میں سخت محنت کرتے ہیں۔ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور انہیں منظم ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن یہ وہ وقت ہے جب آپ کو ایک ٹیم کے طور پر متحد ہونا ہوگا اور نتیجہ اخذ کرنا ہوگا۔”
ادھر نئی سپر کنگز کے کپتان رویندر جڈیجہ نے ممبئی کے خلاف تین وکٹوں کی جیت درج کرنے کے بعد کہا، ’’ہم کافی تناؤ میں تھے جیسے میچ جارہاتھا لیکن کہیں نہ کہیں ہمیں معلوم تھا کہ بہترین فنشرابھی وہاں ہیں اور اگر وہ آخری گیند کھیلے تویقینی طور پر میچ جیتا دیں گے۔
دھونی نے دنیا کو دکھایا کہ وہ اب بھی یہاں ہیں اور میچ ختم کر سکتے ہیں۔
دھونی کے ساتھ بلے بازی کرنے والے ڈوین پریٹوریئس نے میچ کے بعد کہا، "شاندارتجربہ، وہ میچ ختم کرنے میں ماہرہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ایسا کرکے دکھایا۔”