جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو زندہ رکھنے کی خاطر دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں:دلباغ

’کشمیر میں اس وقت بچے اسکول اور کالج جا رہے ہیں‘ کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ جاری ہیں اور سیاح بھی آ رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-18
in اہم ترین
A A
ٹارگیٹ کلنگ چیلنج ہے‘ اس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے :دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ کچھ وقت سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ جموںکشمیر میں ملی ٹینسی کو زندہ رکھا جاسکے ۔
دلباغ نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
ان باتوں کااظہار پولیس سربراہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصہ کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے ۔
دلباغ کے مطابق کشمیر میں اس وقت بچے اسکول اور کالج جا رہے ہیں‘ کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ جاری ہیں اور سیاح بھی جوق د رجوق وادی کی سیر وتفریح پر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جموںکشمیر میں دہشت گردی لگ بھگ ختم ہونے کی دہلیز پر ہے تاہم لائن آف کنٹرول کے اس پار دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو زندہ رکھا جاسکے ۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ کچھ دہشت گرد راجوری‘پونچھ اور کپواڑہ سیکٹروں میں اس طرف داخل ہونے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہری ہلاکتوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا جلد پتہ لگاکر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پولیس سربراہ نے کہاکہ حال کے ایام میں ایل او سی پر چھ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا اور گزشتہ روز ہی کیرن سیکٹر میں پانچ تربیت یافتہ ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائی کے دوران مار گرایا گیا۔ان کے مطابق جان بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
دلباغ سنگھ نے کہاکہ گزشتہ روز ہی پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو واپس اس پار دھکیلا گیا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوپاک افواج کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا ہے اورا س کے باوجود بھی دراندازی کی کوششیں ہو رہی ہیں کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ اُس پار سے ملی ٹینٹوں کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ وادی کشمیر میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے ۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں پولیس چیف نے کہاکہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی طرح کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اب تشدد کو پوری طرح سے مسترد کیا اور وہ پر امن طورپر اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ سماجی بدعات اور منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ سماج کے ہر طبقے کو منشیات کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہئے تاکہ سماج میں اس ناسور کو پنپنے کا موقع فراہم نہ ہو سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار ہے: رینا

Next Post

چیف سیکریٹری کاسرینگر سمارٹ سٹی میں جاری کاموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
’چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر ٹیکس سے مستثنیٰ‘

چیف سیکریٹری کاسرینگر سمارٹ سٹی میں جاری کاموں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.