جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-18
in کھیل
A A
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لاہور//پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان میزبانوں کے سال 24-2023 کے بین الاقوامی کیلنڈر کا آغاز کرے گا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق نئی مقرر کردہ کپتان ندا ڈار کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کراچی میں ستمبر کے ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران جنوبی افریقی ٹیم سے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ہی ایک روزہ میچوں میں مقابلہ کرے گی۔
50 اوورز کے میچز 25-2022 آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے حصے کے طور پر کھیلے جائیں گے، جس کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 9 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’جنوبی افریقہ حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی ہائی پروفائل ویمن قومی کرکٹ ٹیم ہوگی‘۔اس سے قبل ’جنوری 2019 میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے کراچی میں 3 ٹی 20 کھیلے جبکہ مئی اور نومبر 2022 میں سری لنکا اور آئرلینڈ نے بالترتیب کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی 20 میچزکھیلے تھے۔‘
پاکستان اکتوبر میں اپنے دورہ بنگلہ دیش کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ مہم جاری رکھے گا اور اس کے ایک ماہ بعد نیوزی لینڈ جائے گا۔
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم اپریل 2024 میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے وطن واپس آئے گی اور اس سے اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز آئندہ 12 ماہ کے دوران 15 ویمنز چیمپئن شپ میچز اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ایمرجنگ سائیڈ کے خلا، پاکستان تین 50 اوور اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گا جب کہ دورہ بنگلہ دیش پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز آل راؤنڈر ندا ڈار کی بطور کپتان پہلی سیریز ہوگی، آل راؤنڈر 99 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ملک کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ 12 ماہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ناقابل یقین حد تک مصروف ہوں گے اور میں جوش اور امید کے ساتھ آنے والی اسائنمنٹس کا انتظار کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مصروف سیزن کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے ہوگا، جو بطور کپتان میری پہلی سیریز ہوگی۔
ندا ڈار نے مزید کہا کہ میں امید کر رہی ہوں کہ نہ صرف ون ڈے کی سنچری مکمل کر کے اسے اپنے لیے یادگار بناؤں بلکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے میں ٹیم کی مدد بھی کروں گی تاکہ ہم ڈرا کے بالائی ہاف میں مکمل کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ: ہند پاک میچ بارش کے سبب منسوخ

Next Post

شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان،آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان،آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان،آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.