جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے تنازع کے تصفیے کیلئے فلسطین کی حمایت کریں گے، چین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

بیجنگ//
چین اور فلسطین کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس چین کے 5 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔عظیم ہال آف دی پیپلز کے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور یادداشت پر دستخط کیے۔
ملاقات کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اسرائیل سے تنازع کے جلد، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کے لیے فلسطین کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس موقع پر صدر شی جنپنگ نے فلسطین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
چینی صدر شی نے مزید کہا کہ آج ہم مشترکہ طور پر چین-فلسطین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کریں گے جو دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے فلسطینی رہنما عباس کو چینی عوام کے پرانا اور اچھا دوست قرار دیا تھا۔
اس سے قبل چین کے صدر نے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی اور مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رواں ماہ کے دوران عالمی سطح پر درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

Next Post

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘ہتھیار بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘ہتھیار بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.