جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈانی ریاست دارفور میں جھڑپیں 100 سے زائد افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in عالمی خبریں
A A
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

خرطوم//
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں بے گھر ہونے والے کیمپوں اور اطراف میں پرتشدد جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گرانڈی نے ٹویٹر پر کہا خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کی ہولناک اطلاعات ہیں۔ یہ صورت حال اس وقت تک بدتر ہوتی جائے گی جب تک کہ تنازع کے فریق سوڈان کی تباہ کن لڑائی کو ختم کرنے پر متفق نہیں ہوجاتے۔سوڈان کی ’’تحریک انصاف و مساوات” میں اطلاعات کے ڈپٹی سیکرٹری حسن ابراہیم فضل نے بدھ کو کہا تھا کہ مسلح ملیشیا نے مغربی دارفور کے گورنر خمیس ابکر کو ہلاک کر دیا۔
اسی تناظر میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے نمائندے مندیپ اوبرائن نے دار فور میں بچوں پر مسلسل تشدد کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ بحران کے آغاز کے دو ماہ بعد سوڈان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیسیف اور اس کے شراکت داروں کو ایسے تمام علاقوں تک محفوظ اور غیر محدود رسائی کی ضرورت ہے جہاں بچوں کو ان کی فوری ضرورت ہے۔
سوڈانی فوج نے جمعرات کو صبح کے وقت اعلان کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے مغربی دارفور کے گورنر خمیس عبداللہ ابکر کو اغوا کر لیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔ دارفور کے گورنر کا قتل ایک ’سفاکانہ فعل‘ ہے۔ اس سے آر ایس ایف کے جرائم کے ریکارڈ میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔
سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے غدارانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز شہر الجنینہ میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا مغربی دارفور کے گورنر کا ہمارے اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تنازعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
سوڈانی نیشنل امہ پارٹی نے کہا کہ مغربی دارفور کے گورنر کا اغوا اور قتل مجرمانہ رویہ ہے اور اس تنازع میں ایک خطرناک پیش رفت ہے۔ پارٹی نے جنگ کو روکنے اور ملک کو بچانے کا مطالبہ کردیا۔
جمعرات کو سوڈان میں یورپی یونین کے سفیر ایڈن اوہارا نے ٹویٹ میں بھی مغربی دارفور کے گورنر اور نامعلوم تعداد میں شہریوں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ گورنر کا قتل وحشیانہ فعل اور انتہائی خوفناک ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے تئیں ہندوستان کی مکمل وابستگی: تومر

Next Post

کورونا کیلئے مختص کردہ فنڈ میں اربوں ڈالر کی خردبرد کا انکشاف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

کورونا کیلئے مختص کردہ فنڈ میں اربوں ڈالر کی خردبرد کا انکشاف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.