جنیوا//
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے روسی صدر ولادیمیر پوتین اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ گوٹیرس نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں متعین روسی اوریوکرینی مستقل مندوبین کو مراسلے بھیجے ہیں۔
دویارچ نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل نے اپنے مراسلوں میں یوکرین میں بحالی امن کے لیے اٹھائے جانے والی اقدامات پر غور کے لیے روسی و یوکرینی صدور سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ روسی فوج نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔