بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین ایشیا میں امریکہ کے F-35 طیاروں کے مقابلے پر اپنے J-20 لڑاکا طیارے تعینات کر رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-22
in عالمی خبریں
A A
چین ایشیا میں امریکہ کے F-35 طیاروں کے مقابلے پر اپنے J-20 لڑاکا طیارے تعینات کر رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

بیجنگ//
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین ایشیا میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی سے نمٹنے کے لیے اپنے اعلیٰ قسم کے جیٹ لڑاکا طیارے اپنے قریبی سمندری علاقوں میں تعینات کر رہا ہے۔
رالف جیننگز نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماہرین اور ایشیا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بنے ہوئے Chengdu J-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملک کے جنوب میں جنوبی بحیرہ چین اور مشرقی بحیرہ چین میں اور تائیوان کے گرد مشنوں کے لیے تعینات ہیں۔
چین کی سرکاری گلوبل ٹائمز نیوز ویب سائیٹ نے تیرہ اپریل کو بتایا کہ J-20 طیاروں نے معمول کے مطابق تربیتی سیشن اور دونوں سمندروں میں گشت کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ میں یہ طیارے بنانے والی کمپنی ایویئشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے ڈسپلن، انسپیکشن اور سپرویژن ٹیم کے سربراہ سین یوکون کا بیان نقل کیا گیا ہے۔واشنگٹن میں قائم سینٹر فور اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ایشیا میریٹائم ٹرانس پیرینسی انیشئیٹو کے سربراہ گریگوری پولنگ کا کہنا ہے کہ شاید یہ ایسی چیز ہے جس سے وہ تائیوان اور مشرقی بحیرہ چین میں امریکہ کے مساوی قوت حاصل کر سکے۔
امریکی حکومت نے، جو اپنے جنگی جہاز وقفے وقفے سے ایشیا کے متنازعہ سمندروں سے گزارتی رہتی ہے، جنوری میں اپنے دو طیارہ بردار گروپ جنوبی بحیرہ چین میں بھیج دیےتھے۔
ریڈیو فری ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا بحرالکاہل میں امریکی اتحادیوں آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا نے F-35 طیارے خرید لیے ہیں اور سنگاپور اور ممکنہ طور پر تھائی لینڈ بھی یہ طیارے خرید لے گا۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے ان اقدامات کے سبب چین نے اپنے J-20 طیاروں کی پروازیں شروع کیں۔ چینی حکام سابقہ سرد جنگ کے دور کے اپنے دشمن واشنگٹن کو ایک ایسی حریف سپر پاور سمجھتے ہیں جو قریبی سمندری علاقوں میں چین کی توسیع کو روکنا چاہتی ہے۔
چین تین اعشاریہ پانچ ملین اسکوائر کلو میٹر جنوبی بحیرہ چین کے کوئی نوے فیصد کو اپنا قرار دیتا ہے۔ جس پر برونائی، ملیشیا، فلپائن، ویتنام اور تائیوان کے دعووں پر اس کا تنازعہ ہے۔ ایشیائی حکومتیں اس سمندر کو تیل، قدرتی گیس، جہاز رانی اور ماہی گیری کے لحاظ سے قیمتی سمجھتی ہیں۔
جاپان، تائیوان اور فلپائن امریکہ کے اتحادی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کو بدستور ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ رہنا چاہئیے۔تائیپے کی نیشنل چینگ شی یونیورسٹی میں سفارتکاری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو آنگ کوئی کا کہنا ہے کہ چین کا موقف ہے کہ جنوبی بحیرہ چین اس کا ہے، جبکہ امریکی اقدامات کا مقصد اسکو بین الاقوامی حیثیت دلوانا ہے اور چین یہ نہیں چاہتا۔ چنانچہ، میرے خیال میں، دونوں فریق ان طیاروں کی نمائش یہ دکھانے کے لیے کر رہے ہیں کہ وہ کتنے طاقتور ہیں۔

یونیورسٹی آف فلپائن میں انسٹیٹیوٹ فار میری ٹائم افئیرز اینڈ لاء آف دی سی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر جے باتنگ باکال کہتے ہیں کہ J-20 طیارے ایسے دوسرے ایشیائی ممالک کی فوجی پروازوں میں خلل ڈال سکتے ہیں جن کے پاس اس معیار کے طیارے نہ ہوں۔

اور وہ کہتے ہیں کہ چین کے لیے یہ اس وجہ سے اہم ہے کہ اس طیارے کی صلاحیتوں اور رینج کے سبب وہ علاقے میں اپنی دور تک موجودگی کو برقرار رکھنے کے قابل ہو سکے گا۔

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

کہا جاتا ہے چین کےJ-2 طیارے صلاحیت کے لحاظ سے امریکہ کے F-22 اور F-35 طیاروں کے مقابلے کے ہیں۔اور گریگوری پولنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ جتنی تیزی سے ممکن ہو F-35 طیارے ایشیا پہنچا رہا ہے۔

و یت نام کے ہوچی من سٹی کی سوشل سائینسز اور ہیومینیٹیز یونیورسٹی میں سائیگان سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر، نوین تھان ترنگ کہتے ہیں کہ ہنوئی نے جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں چین کی جانب سے ہر قسم کے ہتھیار جمع کرنے کے خلاف بار بار احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ چین کی جانب سے جدید J-20 طیاروں کی تعیناتی کو ویت نامی حکومت جنوبی بحیرہ چین کی فضائی حدود پر اپنےا قتدار اعلیٰ کے چین کے دعوے پر مزید اصرار کے لیے اس کے اضافی عزم سے تعبیر کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میری حویلی کو بمباری سے اُڑا دو: یوکرین کے کروڑ پتی کا اپنی افواج کو حکم

Next Post

غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.