جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بدعنوانی الزامات، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر لاپڈ کی نتین یاھو کیخلاف گواہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-14
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تل ابیب//
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے پیر کو مقبوضہ مشرقی القدس کی مرکزی عدالت کے سامنے پیش ہوکر وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف گواہی دے دی۔ اس عدالت میں نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ یائر لاپڈ کی عدالت آمد کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔
اس کیس کو ’’ مسئلہ 1000‘‘ کے عنوان سے جانا جاتا ہے اور اس کیس میں لاپڈ اہم گواہ ہیں۔ اس کیس میں وزیر اعظم پر دھوکہ دہی اور خود پر کئے گئے اعتماد کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ دھوکہ دہی انہوں نے 2007 سے لے کر 2016 کے درمیان 700 ہزار شیکل یعنی 180 ہزار یورو کے سگار، شیمپین اور زیورات کی صورت میں پر تعیش تحائف وصول کرکے کی۔ انہوں نے یہ مالی یا ذاتی خدمات کے بدلے دولت مند افراد سے یہ تحائف وصول کیے۔ ان کو قیمتی تحائف دینے والوں میں ہالی ووڈ پروڈیوسر آرنون ملچن بھی شامل تھا۔
لاپڈ نے اس وقت وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہوا تھا اور وہ اب ملچن اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں۔ وہ گواہی دے رہے ہیں کہ نیتن یاھو نے اپنے دو دوستوں ملچن اور جیمز پیکر کو نوازنے کے لیے بیرون ملک سے واپس آنے والوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ کے قانون کی توثیق کو بڑھانے کی درخواست کو دو مرتبہ مسترد کردیا تھا۔
نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صرف اپنے دوستوں سے بغیر مانگے تحفے قبول کیے تھے۔ ان کے وکلاء نے اکتوبر 2019 میں کہا تھا کہ انہیں ایک ماہر قانونی رائے ملی ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انہیں قریبی دوستوں سے تحائف قبول کرنے کا حق حاصل ہے۔
لاپڈ نے نیتن یاہو کی حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر کام کیا۔ اس وقت 2013 اور 2014 میں ملچن کو فائدہ پہنچانے والے ایک بل پر بحث ہوئی تھی۔ شبہ ہے کہ وزیر اعظم نے ایک ٹیکس پروجیکٹ کو فروغ دیا تھا جس سے ان کے دوست کے کروڑوں ڈالر بچ گئے۔ اس وقت کے وزیر خزانہ لاپڈ نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت مئی 2020 میں شروع ہوئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز

Next Post

فاروق کو اب جموں کشمیر اپنی شرطوں پر چلانے کا موقع نہیں مل رہا ہے :بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
فاروق کو اب جموں کشمیر اپنی شرطوں پر چلانے کا موقع نہیں مل رہا ہے :بی جے پی

فاروق کو اب جموں کشمیر اپنی شرطوں پر چلانے کا موقع نہیں مل رہا ہے :بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.