اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستانی وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر قائم رہنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in کھیل
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

اسلام آباد// پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ مؤقف کی تائید کی ہے تاہم اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی سے نمٹانے پر بھی زور دیا ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے بارے میں آگاہ کیا، جسے پی سی بی نے اپنے اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تعطل کا حل قرار دیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا لہٰذا اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایک درمیانی راستے کے طور پر یہ ماڈل تجویز کیا گیا ہے۔
اس ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پاکستان اُن میچز کی میزبانی کرے گا جس میں ہندوستانی شامل نہ ہو جبکہ ہندوستان کے میچز کے لیے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے نے غیر اعلانیہ طور پر اس ماڈل کو مسترد کر دیا ہے، اے سی سی نے تاحال اپنی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد نہیں کیا ہے جس میں ایشیا کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا حالانکہ ایشیا کپ شروع ہونے میں محض 2 ماہ باقی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جے شاہ چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان سے باہر، ترجیحاً سری لنکا میں ہو، اگر ایسا ہوا تو پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔
نجم سیٹھی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر خوش کا اظہار کیا کہ پی سی بی کے سربراہ اس معاملے سے کیسے نمٹ رہے ہیں، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے ساتھ تصادم سے گریز کریں تاہم نجم سیٹھی کو سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیے جانے کی صورت میں وزیراعظم نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
اے سی سی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کی صورت میں امکان ہے کہ قومی ٹیم نہ صرف ایشیا کپ کھیلنے سے دستبردار ہوجائے گی بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کا بھی بائیکاٹ کر دیا جائے گا، جو اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہونے والا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کو مطلع کیا گیا ہے کہ وقت آنے پر حکومت ٹورنامنٹ کے حوالے سے پی سی بی کی رہنمائی کرے گی۔
بی سی سی آئی اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں کہ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان جلد کرنے کا خواہاں

Next Post

اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھا، نسیم شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار

اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھا، نسیم شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.