ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ میں۴منشیات فروش گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

تحویل سے۱۷۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا‘ سکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو الگ الگ مقامات پر۴منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ڈانگر پورہ مارکیٹ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران۳منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت شفیق احمد نائیکو ولد غلام رسول، یاسر احمد لون ولد فیاض احمد اور فیاض احمد وانی ولد عبدالجبار ساکنان ڈانگر پورہ شریری کے بطور کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ منشیات فروش ایک موٹر سائیکل پر ڈانگرپورہ سے ملورہ کی طرف جا رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ان کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۱۷۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا اور سکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں نہال پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت بلال احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن کلسری پٹن کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش چک شیری سے پٹن کی طرف جا رہا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۷۰گرام بھنگ اور ۵ کلو خشخاش بھوسا بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شریری اور پولیس اسٹیشن پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت کی جمہوریت متحرک ہے ‘خود جائیے اور دیکھ کے آئے:وائٹ ہاؤس

Next Post

’فلموں کی شونٹنگ سے کشمیر میں روزگار بڑھ جائے گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
فلم انڈسٹری کے آنے سے کشمیر میں روزگار بڑھ جائے گا: للت پارمو

’فلموں کی شونٹنگ سے کشمیر میں روزگار بڑھ جائے گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.