جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رافیل نڈال: ٹینس کا’ کنگ آف کلے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-03
in کھیل
A A
نڈال جوکووچ 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز

ورلڈ کپ: آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان ہوں گے

نئی دہلی// دنیا کے عظیم ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک رافیل نڈال جنہیں’’ٹینس کا کنگ آف کلے‘‘ کہا جاتا ہے، ان مایہ ناز کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کے مضبوط ارادے، عزم اور عظمت کی مثال دی جاتی ہے۔ رافیل نڈال ٹینس کی دنیا میں ایک ناقابل یقین شخصیت کے مالک ہیں جنہیں ٹینس کے کھیل میں چاروں گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اوپن اور یو ایس اوپن کے ٹائٹل جیتنے کا شرف حاصل ہے۔
رافیل نڈال اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ہیں۔ انہیں اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔رافیل نڈال کی کامیابی کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔رافیل نڈال جن کا پورا نام رافیل نڈیل پریرا ہے،3 جون 1986 کو اسپین میں پیدا ہوئے۔ رافیل کی کھیلوں میں دلچسپی کم عمری سے ہی تھی ۔ وہ بچپن سے ہی رونالڈو کو پسند کرتے تھے۔ ان کے والدین ان کی دلچسپی کی وجہ سے انہیں ایک فٹ بال کھلاڑی بنانے کا خواب دیکھتے تھے۔لیکن رافیل کا رجحان ٹینس کی جانب زیادہ رہا۔
12 سال کی عمر میں جب رافیل کو ٹینس اور فٹ بال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کےلئےکہا گیا تو ان کے پاس فٹ بال میں آگے بڑھنے کا آپشن تھا لیکن اس کے بجائے رافیل نے دوسرا مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹینس کو ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے کئی ٹورنامنٹ جیت کر اپنے فیصلے کو درست بھی ثابت کردیا۔
رافیل نڈال نے چھوٹی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا اور 2001 میں پیشہ ور بن کھلاڑی بن گئے۔ رافیل نے 19 سال کی عمر میں 2005 میں اپنا پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر اس کھیل میں تیزی سے شہرت حاصل کی ۔ اس کے بعد وہ تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔
رافیل نڈال کے کیریئر کا آغاز شاید شاندار طریقے سے نہ ہوا ہو، لیکن جو چیز انہیں شاندار اور بہترین بناتی ہے وہ ہے ان کی خواہش، آرزو اور جوش اور یہی ان کی کامیابی کا بڑا راز بھی ہے۔ رافیل نڈال نے اپنی کامیابی کو انتھک محنت، صبر، عزم اور برداشت کی بنیاد پر کھڑا کیا ۔ ان عناصر کے نتیجے میں وہ نئے ریکارڈ قائم کرنے اور مقابلے پر مسلسل غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے سخت چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے کبھی نہ ہارنے کا عزم کیا اور خود کو اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھا دیا ہے۔ مزید برآں، ان کی توجہ اور ارتکاز نے اسے دباؤ سے بھرے میچوں اور حالات میں مرکوز رہنے کے قابل بنایا ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم کی ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد

Next Post

ہندوستان کو دو اسپنرز کا متبادل کھلا رکھنا چاہیے: ہربھجن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان
کھیل

ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز

2023-09-29
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت
کھیل

ورلڈ کپ: آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان ہوں گے

2023-09-29
شاہد آفریدی سے ہاتھ ملا کر بھارتی وزیر پسینے پسینے ہوگیا تھا، وقار یونس
کھیل

نسیم کی کمی پاکستان کو کھلے گی: وقار

2023-09-29
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

2023-09-29
دلچسپ ہوگا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کا مقابلہ
کھیل

ورلڈ کپ وارم اپ میچ سے 1 دن قبل پاک نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کی ملاقات

2023-09-29
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
کھیل

ورلڈ کپ سے کم کچھ بھی منظور نہیں: بابر اعظم

2023-09-28
شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان
کھیل

ورلڈکپ؛ عرفان پٹھان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا

2023-09-28
کھیل

نکہت زرین نے کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا

2023-09-28
Next Post
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا

ہندوستان کو دو اسپنرز کا متبادل کھلا رکھنا چاہیے: ہربھجن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.