اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان: فوج اور پیراملٹری فورسز کی جنگ میں غذائی قلت سے 50 سے زائد بچے ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in عالمی خبریں
A A
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج اورہنگامے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

استنبول//
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جنگ میں درجنوں بچے بھوک اور پانی کی کمی سے ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 50 سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم میں واقع میوگوما کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار عملہ موجود نہیں، ہر تین گھنٹے بعد بچوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے پر وہاں عملہ موجود نہیں۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم کے یتیم خانوں میں کام کرنے والا عملہ گھر رہنے یا پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات نوزائیدہ بچوں کی ہیں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہے۔خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید غذائی قلت اور پانی کی کمی کے باعث صرف جمعہ کے روز ہی 13 بچے ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے لیے جاری فوجی دھڑوں کی جنگ نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفر کو اُجاڑ دیا۔دارفر کے تمام دیہاتوں کو ملیشیاؤں نے تباہ کر دیا، امدادی ایجنسیوں نے دارفر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دارفر میں وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے بہت سے لوگوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی سال 2022-23 میں جی ڈی پی شرح نمو 7.2 فیصد رہی

Next Post

چین کے لڑاکا جیٹ کی امریکی طیارے کے نزدیک ’غیر ضروری جارحانہ‘ حرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

2026-09-06
نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری
عالمی خبریں

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

2026-09-05
امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر
عالمی خبریں

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

2026-09-05
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
عالمی خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب

2026-09-05
ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”
عالمی خبریں

ہم یورپ کو ایرانی جوہری خطرے سے بچا رہے ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

2026-09-05
عالمی خبریں

ال نینو ہوا تیز، 2027 کے آغاز تک شدید گرمی اور شدید موسمی واقعات کا خطرہ

2026-09-05
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
Next Post
چین ایشیا میں امریکہ کے F-35 طیاروں کے مقابلے پر اپنے J-20 لڑاکا طیارے تعینات کر رہا ہے

چین کے لڑاکا جیٹ کی امریکی طیارے کے نزدیک ’غیر ضروری جارحانہ‘ حرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.