جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر حالات کشیدہ

مسلم دنیا کا سخت ردِعمل‘حرکت با قابل برداشت قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-20
in مقامی خبریں
A A
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج اورہنگامے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان راسمس پلوڈن کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی اور ملک بھر میں اسے نذرآتش کرنے کے منصوبے پر حالات کئی روز سے کشیدہ ہیں۔
اب تک ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیاں نذرآتش کی گئی ہیں یا انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سوئیڈن کی پولیس نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ہونے والے فسادات معاشرے کے خلاف سنگین جرائم ہیں اور بعض مظاہرین جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے جان بوجھ کر پولیس کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ آبادی والا ملک سوئیڈن ان دنوں بدامنی، جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا شکار ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی میں کچھ پولیس افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے قرآن کو جلائے جانے کے بعد کئی روز سے کشیدہ صورتِ حال ہے۔ پولیس نے پیر کو کہا کہ اسے تشدد سے نمٹنے کے لیے مزید وسائل درکار ہیں۔
کئی مسلم ممالک نے ایںٹی امیگریشن اور اینٹی اسلام گروپ کے سیاسی رہنما راسمس پلوڈن کی جانب سے قرآن پاک کو جلائے جانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے مظاہروں میں ۲۶پولیس افسران اور۱۴ شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ کم از کم۲۰ پولیس کی گاڑیوں کو نذرآتش یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مظاہروں کا سلسلہ سوئیڈن کے شہروں لنشاپنگ اور نورشاپنگ سے اس وقت شروع ہوا تھا جب جمعرات کودائیں بازو کے گروپ کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ بعد ازاں یہ مظاہرے مالمو شہر تک پہنچ گئے جہاں راسمس نے ہفتے کو قرآن کو نذرآتش کیا تھا۔واقعے کے بعد ہفتے اور اتوار کو بدامنی کے دوران ایک اسکول کو بھی نذرآتش کردیا گیا تھا۔
راسمس نے ستمبر کے انتخابات سے قبل حمایت حاصل کرنے کے لیے سوئیڈن کے ’دورے‘کا اعلان کر رکھا ہے۔ان کے اس دورے میں مسلمانوں کی بڑی آبادی والے شہروں اور علاقوں کا دورہ کرنیاور رمضان کے مقدس مہینے میں قرآن کے نسخے جلانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ادھرسوئیڈن میں پیش آنے والے واقعے پر مسلم ممالک اور تنظیموں نے سخت ردِعمل دیا ہے اور قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل نیپیر کو ایک بیان میں قرآن کے نسخوں کی بے حرمتی پر کہا ہے کہ اس طرح کا عمل منتظمین کی نسل پرستی پر مبنی منفی ذہنیت کا واضح مظہر ہے اور ان کا یہ عمل ایک مہذب معاشرے کے تمام قبول شدہ اصولوں اور اقدار کے خلاف تھا۔
مسلم ورلڈ لیگ نے بھی سوئیڈن میں کچھ شدت پسندوں کی جانب سے قرآن کے نسخوں کی بے حرمتی اور رمضان میں مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے شرم ناک عمل کی مذمت کی ہے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے سوئیڈن اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے نرمی، حکمت اور ذمہ داری سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ اسلامی طرز عمل کو اپنائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

Next Post

وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ‘درجہ حرارت میں کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج

وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ‘درجہ حرارت میں کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.