بدھ, مئی 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی ایم مودی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in کھیل
A A
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ‘شاندار کیریئر اور کامیاب زندگی‘ کا راز بتادیا

چنئی نے پانچویں بار آئی پی ایل جیتا

لکھنؤ// وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اتر پردیش کی میزبانی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 (کے آئی یو جی) کا ورچولی افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ بی بی ڈی یونیورسٹی میں ہونے والے اس ایونٹ میں وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
دس روزہ ایونٹ میں 4000 سے زائد کھلاڑی 21 کھیلوں میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کی نمائندگی کریں گے۔ یہ 3 جون کو بی ایچ یو وارانسی میں اختتام پذیر ہوگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تعداد کی بنیاد پر یہ ریاست کا سب سے بڑا ایونٹ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے اسے کھیلوں کا مہاکمبھ کہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر، کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نسیت پرمانک اور ریاست کے تمام وزراء اور عہدیدار موجود رہیں گے۔ شروعاتی تقریب میں مشہور گلوکار کیلاش کھیر بھی پرفارم کریں گے۔
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد ریاست کے چار شہروں لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور اور گوتم بدھ نگر میں کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ کے علاوہ نئی دہلی میں بھی شوٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق لکھنؤ آٹھ مقامات پر 12 کھیلوں (تیر اندازی، جوڈو، ملاکھمب، والی بال، فینسنگ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رگبی، ایتھلیٹکس، ہاکی، فٹ بال) کی میزبانی کرے گا، گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) پانچ کھیلوں (باسکٹ بال، کبڈی، باکسنگ، تیراکی اور ویٹ لفٹنگ) کی میزبانی کرے گا۔ آئی آئی ٹی۔ بی ایچ یو، وارانسی دو کھیلوں (کشتی اور یوگا) کی میزبانی کرے گا، جبکہ، گورکھپور اور دہلی بالترتیب روئنگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔ ان کھیلوں میں پہلی بار روئنگ کو شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، 5 مئی کو لکھنؤ سے روانہ ہوئی کھیلوں کی مشعل ریاست کے 75 اضلاع سے ہوتے ہوئے 8948 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے بدھ کو واپس لکھنؤ پہنچی۔ یہ مشعل جمعرات کو بی بی ڈی یونیورسٹی پہنچے گی۔ خیال ر ہے کہ لکھنؤ سے چار مشعلوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا جس کے ساتھ ان کھیلوں کا شوبھنکر جیتو بھی تھا۔ چار مشعلوں نے اتر پردیش کے مختلف حصوں کا احاطہ کیا اور جگہ جگہ کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنی موجودگی درج کروائی اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز-2022 میں حصہ لینے والے مختلف یونیورسٹیوں کے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی 25 مئی کو شام 7 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم نے ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور کھیلوں کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے پرکافی توجہ دی ہے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے حکومت کے ذریعہ مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں اور ملک میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد اس سمت ایک اور قدم ہے۔
اس سال، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا تیسرا ایڈیشن 25 مئی سے 3 جون تک اتر پردیش میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ مقابلے وارانسی، گورکھپور، لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر میں کیا منعقد کئے جائیں گے ۔ کھیلوں میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 سے زیادہ ایتھلیٹ حصہ لیں گے، جو 21 کھیلوں میں مقابلہ کریں گے۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب 3 جون کو وارانسی میں ہوگی۔
کھیلوں کے میسکوٹ کا نام جیتو ہے، جو اتر پردیش کے ریاستی جانور باراسنگھا کی نمائندگی کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے

Next Post

نتیش نے خریف مہا ابھیان2023 کا کیا افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بے رحم ثابت ہو سکتا ہے : سچن
کھیل

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ‘شاندار کیریئر اور کامیاب زندگی‘ کا راز بتادیا

2023-05-31
جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر چنئی کو 2023 کا آئی پی ایل چیمپئن بنایا
کھیل

چنئی نے پانچویں بار آئی پی ایل جیتا

2023-05-31
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسے واپسی کروں گا : دھونی

2023-05-31
ہاردک آئی پی ایل سے پہلے این سی اے کیمپ میں شامل ہوئے
کھیل

یہ جیت دھونی کی قسمت میں لکھی تھی: پانڈیا

2023-05-31
2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ
کھیل

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ پر آئی پی ایل فائنل میں نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

2023-05-31
جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر چنئی کو 2023 کا آئی پی ایل چیمپئن بنایا
کھیل

جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر چنئی کو 2023 کا آئی پی ایل چیمپئن بنایا

2023-05-30
کھیل

اقوام متحدہ یوم امن پر شہداء کو خراج عقیدت

2023-05-30
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ
کھیل

کھیر بھوانی میلے کے کامیاب انعقاد پرشاہ کی مبارکباد

2023-05-30
Next Post
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش

نتیش نے خریف مہا ابھیان2023 کا کیا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.