ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ

’آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-21
in اہم ترین
A A
جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

URI (LoC), MAY 20 ( UNI):- Northern Army Commander Lt Gen Upendra Dwivedi visited forward posts near the Line of Control in Uri and Keran sectors, to review the security measures on Saturday ahead of G20 meeting. UNI PHOTO-60U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ہفتے کے روز اوڑی اور کیرن سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لئے اختیار کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں مذکورہ سیکٹروں میں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بتادیں کہ سرینگر میں۲۲مئی سے شروع ہونے و الے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدوں پر چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے ملحق سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن ارت کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے ۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں۹۱؍اور۰۲مئی کی درمیانی شب فوج نے در اندازی کی کوشش کرنے والے ایک در انداز کو ہلاک کر دیا۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر سرحدوں کے علاوہ جموں و کشمیر بالخصوص سری نگر میں بھی سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ایک سرکار ی عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔ان کے مطابق جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔
سی آر پی ایف کی واٹر ونگ اور کیو ٹی آر کی ٹیموں نے جھیل ڈل میں فرضی ڈرل بھی کی اور گذشتہ روز جھیل ڈل میں ہائوس بوٹوں کی تلاشی بھی لی گئی۔مثالی سیکورٹی بندوبست کے ساتھ ساتھ سری نگر کو جی ٹونٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہا ہے ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے۲۲مئی کو شروع ہونے و الے اس ایونٹ کے لئے تمام تر انتظام کئے ہیں جس میں یہاں کے لوگوں کا بھی تعاون ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے کشمیریوں کی رواہتی مہمان نوازی بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملی ٹینسی فنڈنگ کیس:این آ ئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس:سرینگر میں ہائی الرٹ‘سکیورٹی ایجنسیوں کی فرضی ڈرل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی ،فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال

جی ٹونٹی اجلاس:سرینگر میں ہائی الرٹ‘سکیورٹی ایجنسیوں کی فرضی ڈرل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.