شنگھائی//
شنگھائی نے رواں لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد پہلی کوویڈ اموات کی اطلاع دی ہے، بنیادی حالات کے ساتھ تین بزرگ افرادموت کی آغوش میں گئے۔تینوں افراد اسپتال جانے کے بعد چل بسے۔ان کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔
مرنے والوں میں دو خواتین 89 اور 91 سال اور ایک 91 سالہ مرد شامل ہے۔ ان سب کو صحت کی متعدد بنیادی شکایات تھیں جیسے کورونری دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر۔
میونسپل ہیلتھ کمیشن کے مطابق، مشرقی کاروباری مرکز میں پیر کو 22,248نئے گھریلو کیسز سامنے آئے، جن میں سے 2417علامتی تھے۔
چین، جہاں 2019 کے آخر میں پہلی بار کورونا وائرس کا پتہ چلا تھا، نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ، سفری پابندیوں اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کی صفر کوویڈ پالیسی کی بدولت نئے کیسز کو سست کر دیا ہے۔
لیکن دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک نے حال ہی میں متعدد خطوں میں پھیلنے پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کی ہے، جس کی وجہ بڑی حد تک تیزی سے پھیلنے والےاومی کرون کی قسم ہے۔