جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دی کیرالہ اسٹوری پر کوئی پابندی نہیں، ناظرین نے اسے مسترد کر دیا: تمل ناڈو حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-17
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی//تمل ناڈو پولیس نے منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے متنازعہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر ‘بالواسطہ پابندی’ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے خود ناظرین نے مسترد کر دیا ہے ۔
تمل ناڈو حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ مسلم تنظیموں کے احتجاج کے باوجود اسے تمل ناڈو کے 19 ملٹی پلیکس میں ریلیز کیا گیا تھا، لیکن ناظرین اسے نہیں دیکھنا چاہتے تھے ۔ جس کی وجہ سے ملٹی پلیکس مالکان نے فلم کو روک دیا تھا۔
تملناڈو حکومت نے عدالت میں کہا "ایسا لگتا ہے کہ ملٹی پلیکس مالکان نے فلم کی تنقید، معروف اداکاروں کی کمی، اداکاروں کی ناقص کارکردگی اور ناظرین کی بے توجہی کی وجہ سے 7 مئی 2023 سے فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔” .
ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ہندی زبان میں یہ فلم 5 مئی کو ریاست بھر کے 19 ملٹی پلیکس میں دکھائی گئی۔
حلف نامے میں کہا گیا ہے ‘‘یہ دہرایا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ تھیٹر مالکان نے خود کیا تھا اور اس میں ریاست کا کوئی رول نہیں تھا۔’’
پولیس نے کہا کہ فلم پر ‘بالواسطہ پابندی’ کے الزام کی حمایت میں درخواست گزار نے ایک بھی دستاویز یا حکم بطور ثبوت پیش نہیں کیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمل ناڈو کی حکومت نے نے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
عدالت عظمیٰ میں داخل کرائے گئے حلف نامہ میں پولیس نے کہا ہے کہ درحقیقت پولیس نے مظاہرین کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی اور نو مقدمات درج کئے ۔
عدالت عظمیٰ نے فلم سازوں سنشائن پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے 12 مئی کو مغربی بنگال اور تمل ناڈو کی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا کہ ملک بھر میں فلم کی آسانی سے دکھائی جانے یہ فلم وہاں (مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ) کیوں نہیں دکھائی جاسکتی ؟
جوابی حلف نامے میں پولیس نے الزام لگایا کہ درخواست گزاروں نے ” شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں بدنیتی پر مبنی جھوٹے الزامات لگائے ہیں ” جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ریاست خوشگوار صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اپنی مثبت ذمہ داری نبھا رہی ہے ۔
پولیس نے اپنے جواب میں کہا "ملٹی پلیکس / تھیٹر کے مالکان نے خود ہی فلم کی نمائش روک دی ہے ۔ حکومت تھیٹروں کو سیکورٹی فراہم کر سکتی ہے مذکورہ فلم کے ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے وہ کچھ نہیں کر سکتی۔”
پولیس نے یہ بھی کہا کہ 5 مئی 2023 کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس/ چیف آف پولیس فورس تمل ناڈو نے ریاست کے تمام کمشنرز آف پولیس اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جہاں فلم کی نمائش کی گئی تھی) کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا "ریاست نے فلم کی نمائش کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ تھیٹر کے مالک اور ناظرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 25 ڈی ایس پیز سمیت 965 سے زیادہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے تھے ۔”
اپنے حلف نامے میں پولیس نے کہا کہ 5 مئی 2023 کو مختلف مسلم تنظیموں کی طرف سے 19 مقامات پر مظاہرے ، احتجاج اور دھرنے دیے گئے ۔ 6 مئی 2023 کو چنئی میں اور 7 مئی کو کوئمبٹور میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین کے خلاف چنئی میں پانچ اور کوئمبٹور میں چار مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی بی آئی۔ ای ڈی کیجریوال اور اے اے پی کے لیڈروں کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے : سنجے سنگھ

Next Post

مغربی بنگال اور آسام میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے

مغربی بنگال اور آسام میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.