بدھ, جون 7, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل ناقابل تسخیر ہیں، کرناٹک کے نتائج پر کانگریس کا ردعمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in قومی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

وزیر ریلوے تمام جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے

نئی دہلی//کانگریس نے ہفتہ کو اپنے لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست برتری کے درمیان انہیں ‘ناقابل تسخیر’ شخص قرار دیا۔
کانگریس نے سوشل میڈیا پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں مسٹر گاندھی کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں کے لوگ بھی ہیں جو ان کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے ۔ ویڈیو میں سیا کے گانے ‘انسٹاپ ایبل’ کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے ۔
کانگریس نے مسٹر گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔”میں ناقابل تسخیر ہوں، مجھے پورا بھروسہ ہے ، ہاں، میں آج ناقابل تسخیر ہوں،”
خیال رہے کہ پارٹی کے سابق صدر کی قیادت میں گزشتہ سال ستمبر میں تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سمیت کئی ریاستوں سے ہوتی ہوئی جنوری میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اختتام پذیر ہوئی تھی ۔ کانگریس نے اس یاترا کو پارٹی کا سب سے فیصلہ کن عوامی رابطہ پروگرام قرار دیا تھا۔
دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا "کرناٹک میں نتائج کے بعد اب یہ طے ہے کہ کانگریس جیت گئی ہے اور وزیر اعظم ہار گئے ہیں. بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اپنی انتخابی مہم کو ریفرنڈم بنا دیا تھا،جسے پوری طرح مسترد کر دیا گیا ہے ۔”
وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا "وزیر اعظم نے ‘تفرقہ’ کا ٹیکہ لگایا اور ‘پولرائز’ کرنے کی کوشش کی۔ کرناٹک کا نتیجہ ایک ایسا انجن ہے جو معاشی ترقی کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ جوڑ دے گا۔” انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے انتخابات مقامی مسائل روزگار اور غذائی تحفظ، مہنگائی، کسانوں کی پریشانی، بجلی کی فراہمی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر لڑا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوپہر 12 بجے تک کانگریس 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 121 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ، جب کہ بی جے پی 72 اور جنتا دل (سیکولر) 24 سیٹوں پر آگے ہے ۔
کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا اشارہ ملنے کے بعد یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان کے باہر جمع ہونے کے بعد جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس ہیڈکوارٹر میں جشن

Next Post

صدر مرمو نے فخر الدین علی احمد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
قومی خبریں

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

2023-06-07
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات
قومی خبریں

وزیر ریلوے تمام جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے

2023-06-07
قومی خبریں

کانگریس نے اڈیشہ ٹرین حاثے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو پھر سے نشانہ بنایا

2023-06-07
اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد238‘مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

سی بی آئی سے نہیں، اڈیشہ کے ٹرین حادثہ کی تحقیقات ماہرین کی ٹیم سے کرائیں: کانگریس

2023-06-07
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
قومی خبریں

جرمن کمپنیوں کے لئے ہندوستانی دفاعی راہداری کے دروازے کھلے ہیں

2023-06-07
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

2023-06-06
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
قومی خبریں

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

2023-06-06
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

دہلی کی ہوا اور پانی کو صاف کرنے کو بنائیں عوامی تحریک : کیجریوال

2023-06-06
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدر مرمو نے فخر الدین علی احمد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.