جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ریاسی کے ماہور علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پونچھ کے ماہور علاقے میں ڈاک بنگلے کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو سڑک سے لڑھک کر قریب تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت۳۰سالہ ممتاز احمد ولد ولی محمد ساکن دراج راجوری جبکہ زخمی کی شناخت۲۴سالہ طارق احمد ولد غلام حسن ساکن بدھن تھرو کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو پہلے سی ایچ سی ماہور پہنچایا گیا جہاں سے اس کو ضلع ہسپتال ریاسی ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔