ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کشیدگی میں کمی لائی جائے:امریکا، تمام محاذوں پر لڑیں گے:نیتن یاھو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-11
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

تل ابیب//
وائٹ ہاؤس نےکہا ہے کہ اس کی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرکل منگل کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں اور ان کے نتیجے میں اسلامی جہاد تحریک کے رہ نماؤں کی ہلاکت پر گہری نظر ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ حملوں میں دس عام شہریوں کی افسوسناک اموات ہوئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تمام محاذوں پر جوابی کارروائی کا عزم کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے غزہ میں کشیدگی کے بعد تمام فریقین سے کشیدگی کو روکنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ تاہم ساتھ ہی امریکا نے حسب روایت اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کل منگل کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد مارے گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسلامی جہاد کےعسکری ونگ سرایا القدس کے تین سینیر بھی شامل ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ "ہم تمام فریقین سے کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔ اسرائیلی فوجی آپریشن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے اسرائیل کے ساتھ امریکا کی "غیر متزلزل” حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ وہ خود کو اور اپنے لوگوں کو دہشت گرد گروہوں کےراکٹ حملوں سے محفوظ رکھے”۔منگل کی سہ پہر اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں توپ خانے سے گولہ باری کی۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں ایک سیل کو نشانہ بنایا جو ٹینک شکن میزائل داغنا چاہتا تھا۔ غزہ کی پٹی کے شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں القرارہ کے مشرق میں ایک کار پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں القدس بریگیڈز کے میزائل یونٹ کے سربراہ خالد الفرا کے قتل کی بھی اطلاعات ہیں۔
منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تل ابیب میں کابینہ کے اجلاس سے قبل سلامتی کی صورتحال کا ایک توسیعی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "میں نے فوج کو ملٹی فرنٹ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ جو بھی اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا ہم اسے سزا دیں گے۔”
اس سے قبل گذشتہ روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا تھا کہ ان کی جماعت اسرائیلی حملے کا اسلامی جہاد کے ساتھ مل کر جواب دے گی۔
قاسم نےزور دے کر کہا کہ حماس مشترکہ آپریشنز روم میں موجود ہے جو اس جرم کا جواب دینے کے لیے آپریشنز کی قیادت کرتا ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.