بدھ, مئی 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں تازہ برف باری، مزید بارشوں کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-08
in ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

SRINAGAR, NOV 14 (UNI) :-A view of fresh snowfall at Tangmarg on Srinagar-Gulmarg road on Monday. UNI PHOTO -37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۸مئی

وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری نے موسم سرما کی یاد کو تازہ کرکے لوگوں کو گرم لباس زیب تن کرنے پر مجبورکر دیا ہے ۔

متعلقہ

ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا :وزارت خارجہ

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے:ایل جی سنہا

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 مئی کو بھی دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 15 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے ۔

محکمے نے باغ مالکان سے 8 مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ سیاحوں سے اپنے ساتھ گرم کپڑے رکھنے کو کہا گیا نیز سری نگر-جموں قومی شاہراہ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔

اطلاعات کے مطابق گلمرگ، قاضی گنڈ، بانڈی پورہ، دودھ پتھری، کپوارہ اور جنوبی کشمیر کے پیر پنچال پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ محکمے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 49.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو جہاں 29 مئی سال 2010 میں 59.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10.8 ملی میٹر جبکہ پہلگام میں 15.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر جبکہ بانیہال میں 40.2 ملی میٹر اور کو کرناگ میں 62.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

ادھر وادی میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ: مرگن ٹاپ پر پھنسے کنبوں کو نکالنے کےلئے بچاو کارروائیاں جاری

Next Post

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کسی جانی یا مالی نقصان کی طلاع نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کو مودی کے دورہ جموں کشمیر پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں:باگچی
ٹاپ سٹوری

ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا :وزارت خارجہ

2023-05-30
حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے:ایل جی سنہا
تازہ تریں

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے:ایل جی سنہا

2023-05-30
جموں میں بس پل سے گرنے سے ۱۰ ویشنو دیوی یاتری ہلاک‘۵۷ زخمی
تازہ تریں

جموں میں بس پل سے گرنے سے ۱۰ ویشنو دیوی یاتری ہلاک‘۵۷ زخمی

2023-05-30
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
ٹاپ سٹوری

کوئی طاقت جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے سے نہیں روک سکتی:سنہا

2023-05-29
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
تازہ تریں

کشمیر میں۲جون تک رک رک کر بارشوں، ژالہ باری کا امکان

2023-05-29
مودی نے کانگریس پر دہشت گرد رجحانات کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگایا
ٹاپ سٹوری

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ۸ وزرائے اعلیٰ شریک نہیں ہو ئے

2023-05-27
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
تازہ تریں

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

2023-05-27
سرینگر میں جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا :مرکزی سیکریٹری سیاحت
ٹاپ سٹوری

سرینگر میں جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا :مرکزی سیکریٹری سیاحت

2023-05-26
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کسی جانی یا مالی نقصان کی طلاع نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.